Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home City Chronicle

ہیوسٹن میں سعودی قومی دن کی پروقار تقریب، سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات کے فروغ پر زور

webdesk by webdesk
ستمبر 24, 2026
in City Chronicle, ثقافتی چوک
fb img 179024272454208
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن: سعودی قومی دن کے موقع پر ہیوسٹن میں مملکت سعودی عرب کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے قونصلز، سفارتی نمائندگان، کمیونٹی رہنماؤں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی ہیوسٹن میں سعودی عرب کی قونصل جنرل محترمہ وفا المرزوقی نے کی۔ انہوں نے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور سعودی قومی دن کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے مملکت سعودی عرب کی قومی ترقی، ورثے اور عوامی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

fb img 179024269355801

استقبالیہ کے دوران قونصل جنرل وفا المرزوقی نے دیگر قونصلز کے ہمراہ سعودی قومی دن کا کیک کاٹا، جس کے بعد شرکاء کو عشائیے میں مدعو کیا گیا۔ تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں جاری رہی، جہاں سفارتی اور کمیونٹی نمائندگان کو باہمی ملاقات اور روابط کے فروغ کا موقع بھی ملا۔

اس موقع پر سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے باہمی روابط کو سراہا گیا۔ توانائی، کاروبار، تعلیم، ثقافت اور عوامی سطح پر روابط کو دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم حصہ قرار دیا گیا۔

fb img 179024276094015

شرکاء نے قونصل جنرل وفا المرزوقی کے لیے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ مملکت سعودی عرب، اس کی قیادت اور عوام کے لیے مزید ترقی، خوشحالی اور استحکام کی دعائیں بھی کی گئیں۔

تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور دوستی پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Tags: امریکہسعودی عربہیوسٹن

Related Posts

whatsapp image 2026 11 19 at 4.46.51 am
ثقافتی چوک

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی نئی قیادت نے حلف اٹھا لیا

ہیوسٹن: پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیرِ اہتمام سال 2027-28 کے لیے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی...

by webdesk
نومبر 19, 2026
910171856 10240752863872000 1971503149297293393 n
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں اپنا ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے سالانہ اجلاس اور گالا 2026 کا شاندار انعقاد

ہیوسٹن: پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے زیرِ اہتمام سالانہ گالا 2026 کا شاندار...

by webdesk
نومبر 17, 2026
fb img 179471921055802
Community

ہیوسٹن میں اپنا ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے زیرِ اہتمام شاندار شاپنگ بازار کا انعقاد

ہیوسٹن: پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے سالانہ گالا کے موقع پر ہیوسٹن کے...

by webdesk
نومبر 16, 2026
901955822 18398213326160052 2253366225063839486 n
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں راحت فتح علی خان اور شہزمان علی خان کی شاندار میوزیکل پرفارمنس، شائقین جھوم اٹھے

ہیوسٹن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شہزمان علی خان کی شاندار...

by webdesk
نومبر 14, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune