Houston Tribune

رازداری کی پالیسی

ہماری پالیسی سادہ اور واضح ہے، ہم غیر ضروری بحث و مباحثے کے بجائے حقوق اور ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد مذہبی، ثقافتی اور شخصی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر ہیوسٹن جیسے شہر میں، جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے افراد بستے ہیں۔ ہم ایک پرامن اور مثالی معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں، جہاں ہر کوئی نسل، مذہب یا قومیت سے بالاتر ہو کر شہر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ ہم صنفی امتیاز کے خلاف ہیں اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حامی ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے خیالات سننے، ان کا احترام کرنے اور مذہبی و ثقافتی آزادی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیتے ہیں۔ ہم کسی سیاسی جماعت، گروہ یا مخصوص ایجنڈے سے وابستہ نہیں ہیں۔ اس لیے "ہیوسٹن ٹربیون” پر شائع ہونے والی آراء اور خیالات مکمل طور پر مصنف کی ذاتی رائے ہوسکتے ہیں اور ان سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

کاپی رائٹ پالیسی
” ہیوسٹن ٹربیون” پر شائع شدہ مواد کو بغیر اجازت نقل کر کے کہیں اور شائع کرنا کاپی رائٹ قوانین کے تحت جرم ہے اور اس پر ہم قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

رازداری اور ادارتی اختیارات
ہم صارفین کی ذاتی معلومات اور تصاویر کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ شیئر نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں، ادارے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی تحریر یا تصویر کو اپنی پالیسی کے خلاف سمجھتے ہوئے شائع نہ کرے۔

ہمارے نقطہ نظر اور پالیسی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ” ہمارے بارے میں ” کا مطالعہ کریں۔