Houston Tribune

ہمارے بارے میں

ہیوسٹن ٹربیون – آپ کی آواز، آپ کی پہچان!

ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکا کا چوتھا بڑا شہر، اپنی متنوع ثقافت، بھرپور معیشت اور بین الاقوامی کیمونٹیز کے امتزاج کے لیے شناخت کیا جاتا ہے۔ یہ شہر لاکھوں افراد کا مسکن ہے، جو مختلف نسلی اور ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور اسے ایک حقیقی کثیر الثقافتی مرکز بناتے ہیں۔

جنوبی ایشیائی کمیونٹی ہیوسٹن کے معاشی، سماجی اور ثقافتی تانے بانے میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہاں 80 ہزار پاکستانی اور ڈیڑہ لاکھ سے زائد بھارتی نژاد امریکی آباد ہیں۔ شہر میں تقریباً ہزاروں بنگلہ دیشی، نیپالی، سری لنکن اور دیگر جنوبی ایشیائی باشندے رہائش پذیر ہیں۔ یہ برادریاں کاروبار، تعلیم، سیاست، صحت اور مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں جو ہیوسٹن کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

” ہیوسٹن ٹربیون” انہی متحرک اور متنوع برادریوں کی ایک مضبوط، معتبر اور متحد آواز ہے۔ ہمارا پلیٹ فارم نا صرف خبروں اور معلومات کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ایک ایسا فورم بھی ہے جو کمیونٹی کو جوڑنے، باخبر رکھنے اور بااختیار بنانے میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

ہمارا مشن

ہم ایک بااعتماد، متحرک اور معلوماتی میڈیا پلیٹ فارم ہیں، جس کا مقصد گریٹر ہیوسٹن کی جنوبی ایشیائی برادری کو جوڑنا، باخبر رکھنا اور بااختیار بنانا ہے۔ ہم درست اور بامقصد تعمیری خبریں فراہم کرتے ہیں، سماجی و ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں اور شہری شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، تاکہ ہیوسٹن میں آباد کمیونٹیز بہتر فیصلے کر سکیں اور گریٹر ہیوسٹن کی ترقی میں کو یقینی بنائیں۔

ہم کیا کرتے ہیں؟

  • ہم اہم ، مستند اور جامع خبروں پر یقین رکھتے ہیں تاکہ آپ بہتر فیصلے کر سکیں۔
  • ہم معلومات فراہم کرتے ہیں ساتھ ہی آگہی دیتے ہیں۔
  • ہم مقامی سیاست، امیگریشن، تعلیم، صحت، کاروبار اور روزگار جیسے اہم موضوعات پر سیرحاصل تجزیے پیش کر کے کمیونٹی کو بااختیار بناتے ہیں۔
  • ہم جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے سے جوڑنے، ان کی تقریبات، مسائل اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔
  • ہم شہری شمولیت کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں
  • ہم کمیونٹی کو متحرک اور فعال کر کے انہیں مقامی معاملات میں مؤثر کردار ادا کرنے، اپنے حقوق اور مواقع سے آگاہ کرنے اور اجتماعی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
  • ہم معاشرتی ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کو اہمیت دیتے ہیں۔

ہمارا طرزِ صحافت

ہیوسٹن ٹربیون حقائق پر مبنی، غیرجانبدار اور معیاری صحافت کے اصولوں پر کاربند ہے۔ ہم تحقیقاتی رپورٹنگ، مفصل تجزیے اور شفاف معلومات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں تاکہ کمیونٹی کو باخبر اور بااختیار بنایا جا سکے۔ ہمارا پلیٹ فارم درست، متوازن اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر یقین رکھتا ہے، جہاں ہر خبر تحقیق، شواہد اور غیرجانبداری کے اصولوں کے تحت صارفین تک پہنچائی جاتی ہے۔ ہماری صحافت کا مقصد صرف خبریں دینا نہیں، بلکہ معلومات کے ذریعے مثبت تبدیلی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

ہم کیوں مختلف ہیں؟

ہیوسٹن ٹربیون” محض ایک خبر رساں پلیٹ فارم نہیں، بلکہ جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی شناخت، ثقافت اور کامیابیوں کا آئینہ دار ہے۔ ہم مقامی خبروں اور ایشوز کی تفصیل سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
کمیونٹی کی تقریبات، فیسٹیولز، ثقافتی سرگرمیوں اور کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔
کاروباری مواقع، تعلیمی وسائل اور امیگریشن کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہی نہیں کمیونٹی کے چیلنجز، مواقع اور ترقی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہیں۔

ہیوسٹن میں منعقد ہونے والے پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی اور دیگر جنوبی ایشیائی فیسٹیولز، دیوالی، عید میلوں اور دیگر تقریبات کی مکمل کوریج فراہم کرتے ہیں تاکہ کمیونٹی کے افراد نا صرف باخبر رہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے بھی رہیں۔

کمیونٹی کی شمولیت اور شراکت

ہیوسٹن ٹربیون کمیونٹی کے لیے ہے اور کمیونٹی کے ساتھ ہے!
آپ بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ بن سکتے ہیں
مقامی مسائل، کمیونٹی کی ضروریات اور اہم معاملات پر ہمیں تجاویز روانہ کریں اور اپنی آواز کو بلند کریں ۔
ہمارے ساتھ جڑیں، اشتہارات ، اسپانسر شپ اور شراکت داری کے ذریعے تاکہ آپ کے کاروبار کو فروغ ملے ۔ آپ کے برانڈ کو عوامی مقبولیت حاصل ہو

ہمارا وژن – گریٹر ہیوسٹن کی ترقی میں شراکت

ہماری جستجو ہے کہ جنوبی ایشیائی کمیونٹی نا صرف ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں بلکہ گریٹر ہیوسٹن کی ترقی میں ایک مؤثر اور مثبت کردار ادا کریں ۔ ہمارا پلیٹ فارم کمیونٹی کو بااختیار بنانے، شہری معاملات میں فعال کردار ادا کرنے اور اجتماعی ترقی کی راہ میں معاون ثابت ہونے کے لیے کام کر رہا ہے۔

ہیوسٹن ٹربیون ! – معلومات، آگہی، اور ترقی کی راہ پر آپ کا ہم قدم