ہیوسٹن: پاکستانی سابق فوجیوں کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شوگر لینڈ کے ہیڈری بینکوئٹس میں فرینڈز گیٹ ٹوگیدر کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا مقصد سابق فوجیوں اور کمیونٹی کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانا، دوستی اور یکجہتی کو فروغ دینا اور کمیونٹی کے اجتماعی جذبے کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

شرکاء نے باہمی ملاقاتوں اور خوشگوار گفتگو کے ذریعے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کیا، جبکہ تقریب نے پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد، باہمی تعاون اور سماجی رابطوں کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع عشائیے سے کی گئی اور دوستانہ ماحول میں یومِ دفاعِ پاکستان کی یادیں تازہ کی گئیں۔




