پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے اپنی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار کمیونٹی اسٹیج ڈراما ” سوہنی دھرتی ” کے لیے اسکرپٹ ریڈنگ اور آڈیشنز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی جناح ہال میں ہوئی۔ جہاں جہاں مقامی فنکاروں، تخلیقی ذہنوں اور فن سے محبت رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ یہ ڈراما ہفتہ 24 اگست کو اسٹافورڈ سوک سینیٹر میں پیش کیا جائے گا اور پاکستانی ثقافتی ورثے اور فن اداکاری کا بھرپور مظہر ہوگا۔ یہ ثقافتی منصوبہ پی اے جی ایچ کے صدر سراج نارسی کی قیادت میں شروع کیا گیا جبکہ بورڈ کے دیگر ارکان نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ان سب کا مقصد فنونِ لطیفہ کے ذریعے کمیونٹی کی شمولیت اور تخلیقی اظہار کو فروغ دینا ہے۔ اسکرپٹ ریڈنگ اور آڈیشنز کے موقع پر شرکاء نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور ہیوسٹن کی پاکستانی-نژاد کمیونٹی میں موجود تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا گیا۔ کاسٹنگ کال کی تصاویر اور ویڈیوز نے اس تقریب کی گہماگہمی اور جوش کو محفوظ کر لیا۔

سوھنی دھرتی” کے لیے ٹکٹیں جلد دستیاب ہوں گی۔ یہ اسٹیج ڈرامہ نہ صرف ایک تخلیقی سنگ میل ہوگا بلکہ ورثے، شناخت اور فن کی بھرپور ترجمانی کرے گا ایک ایسا تجربہ جو دیر تک یاد رہے گا۔




