Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home ثقافتی چوک

ہیوسٹن کراچی ایسوسی ایشن: امریکا سے تجارت کو فروغ دینے میں کامیاب کوشش

webdesk by webdesk
اپریل 29, 2025
in ثقافتی چوک
ہیوسٹن کراچی ایسوسی ایشن: امریکا سے تجارت کو فروغ دینے میں کامیاب کوشش
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں قونصل جنرل اسکاٹ اربم اور دیگر سینئر حکام سے ایک بامقصد ملاقات کی جس سےنا صرف پاکستان اور امریکا کے مابین اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہیں کھولیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے دروازے بھی کھولے ہیں۔ اس ملاقات میں امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ گفتگو نے ایک نئی شراکت داری کی بنیاد رکھی، جس میں پاکستان کے لیے تجارتی مواقع اور اقتصادی ترقی کے لئے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل اسکاٹ اربم کی قیادت میں، امریکی حکام نے  ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ  سے ملاقات میں پاکستان قونصلیٹ جنرل ہیوسٹن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے "پاک امریکہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم” کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

whatsapp image 2025 04 29 at 3.31.23 pm

اس فورم کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کی توسیع اور نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کی بات کی گئی۔ امریکی قونصلیٹ کے سینئر حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی وفود کی میزبانی کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اس ملاقات میں ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور اس کی شراکت داری میں شامل تنظیموں جیسے الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف اور ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کی خدمات کو سراہا گیا۔ ان تنظیموں کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد، ماحولیاتی اقدامات، پاکستانی طلبا کے لیے وظائف کی فراہمی اور تجارتی وفود کی میزبانی جیسے اقدامات نے دونوں ممالک کے مابین رابطوں کو ایک نیا رخ دیا۔چیف پیٹرن سید جاوید انور کی انتھک محنت اور ذاتی دلچسپی کی بدولت یہ تمام منصوبے حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں، جو کہ اس بات کا غماز ہے کہ اگر نیت میں پختگی اور محنت ہو تو کوئی بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

whatsapp image 2025 04 29 at 3.31.25 pm (2)

قونصل جنرل اسکاٹ اربم نے  ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ  سے ملاقات میں عوامی روابط اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کے لیے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان مثالی شراکت داری کی طرف قدم بڑھانے کی امید ظاہر کی۔ یہ ملاقات ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو ایک نئی جہت فراہم کرتی ہے۔

whatsapp image 2025 04 29 at 3.31.25 pm (1)

Related Posts

ہیوسٹن میں “کتاب و چائے” کی یادگار شام، پرویز جعفری کے نام
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں “کتاب و چائے” کی یادگار شام، پرویز جعفری کے نام

ہیوسٹن کی ادبی فضا اس وقت اور بھی معطر ہو گئی جب پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیرِ...

by webdesk
فروری 17, 2026
ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کی تقریب
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کی تقریب

ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں...

by webdesk
فروری 16, 2026
ہیوسٹن میں  شاندار شعری نشست
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں شاندار شعری نشست

ہیوسٹن میں امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی کے اسٹوڈیو میں " ہمارا ہیوسٹن " کی جانب سے ایک یادگار اور...

by webdesk
فروری 9, 2026
لُونر نیو ایئر گالا: سیاسی تنظیم اور اجتماعی وژن کا واضح اظہار
ثقافتی چوک

لُونر نیو ایئر گالا: سیاسی تنظیم اور اجتماعی وژن کا واضح اظہار

دی بریئر کلب میں منعقد ہونے والا لُونر نیو ایئر گالا محض ایک ثقافتی یا سماجی تقریب نہیں تھا، بلکہ...

by webdesk
فروری 7, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune