ہیوسٹن: سائپریس فیئر ہیوسٹن چیمبر آف کامرس کے ماہانہ ظہرانے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی کاروباری شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے خصوصی مہمان مقرر ہیوسٹن کی معروف کاروباری شخصیت اور میٹرس میک کے نام سے مشہور جم میکنگ ویل تھے۔
تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء نے مقامی کاروباری برادری اور کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں اور تبادلہ خیال کو ایک بہترین موقع قرار دیا۔

اس موقع پر کمیونٹی کے استحکام، باہمی تعاون اور مختلف اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ مقامی کاروباری رہنماؤں، شہریوں اور کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنا کمیونٹی پولیسنگ کا بنیادی مقصد ہے، جس کے ذریعے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اعتماد، تعاون اور مثبت تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
ماہانہ ظہرانے کو مقامی کمیونٹی میں اتحاد، باہمی روابط اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔




