Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home قانونی نکتہ

جنوری میں ٹیکساس کے 30 سے زائد نئے قوانین نافذ

webdesk by webdesk
جنوری 1, 2026
in قانونی نکتہ
جنوری میں ٹیکساس کے 30 سے زائد نئے قوانین نافذ
Share on FacebookShare on Twitter

جنوری کے آغاز کے ساتھ ہی ٹیکساس میں تیس سے زائد نئے قوانین نافذ ہو چکے ہیں، جو روزمرہ زندگی کے مختلف شعبوں پر اثر انداز ہوں گے۔  ان قوانین کا تعلق کاروبار، رہائش، قانون نافذ کرنے والے اداروں، جدید ٹیکنالوجی اور ٹیکس نظام سے ہے۔ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وفاقی امیگریشن حکام سے شراکت بھی ایک نیا قانون ہے جس کے بعد  مقامی پولیس حراستی مراکز میں امیگریشن حکام کی معاونت کرے گی۔ سینیٹ بل 38 کا مقصد بے دخلی کے عمل کو تیز کرنا ہے، خاص طور پر اُن افراد کے خلاف جو کسی جائیداد پر قانونی حق کے بغیر قابض ہوں۔ نیا قانون ماتحت عدالتوں کے طریقۂ کار کو سادہ بناتا ہے، غیر ضروری تاخیر کو کم کرتا ہے اور قابضین کو ہٹانے کے لیے وقت کی حد مختصر کرتا ہے۔ ہاؤس بل 3699 کے تحت بیروزگاری معاوضے کے نظام میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ درخواست دہندگان کو جلد مالی مدد مل سکے۔ اس قانون کے ذریعے ابتدائی درخواستوں کے اندراج اور جانچ کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا گیا ہے۔ ہاؤس بل 30 کے تحت مقامی حکومتوں کو قدرتی آفات کے بعد صفائی اور مرمت کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک خصوصی ملبہ ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ہاؤس بل 2067 کے تحت انشورنس کمپنیوں کو اب کسی پالیسی کی منسوخی، انکار یا تجدید سے انکار کی صورت میں تحریری وضاحت دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ وجوہات علاقے کے کوڈ کے مطابق انشورنس محکمے کو فراہم کرنا لازم ہوگا، ہاؤس بل 9 کے ذریعے کاروباری مالکان کو نمایاں ٹیکس سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت کاروبار اب ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر تک کے آلات، ذخیرے اور دیگر اشیاء کو جائیداد ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے سکتے ہیں، جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑا فائدہ ہوگا۔تمام نافذ ہونے والے قوانین کی مکمل فہرست ٹیکساس کی قانون ساز اسمبلی کی سرکاری ویب فہرست پر موجود ہے

Related Posts

شوگر لینڈ میں گریٹ ہومز پروگرام میں توسیع،
قانونی نکتہ

شوگر لینڈ میں گریٹ ہومز پروگرام میں توسیع،

شوگر لینڈ کے مزید گھر مالکان اب اپنے گھروں کی بیرونی بہتری کے لیے مالی معاونت حاصل کر سکیں گے،...

by webdesk
دسمبر 29, 2025
ratio3x2 1920
قانونی نکتہ

ہیوسٹن کاؤنٹی میں خشک سالی کے باعث آگ جلانے پر پابندی — دیوالی سے قبل آتش بازی پر بھی پابندیاں عائد

خشک موسم کے باعث حفاظتی اقدامات ہیوسٹن کاؤنٹی کمشنرز کورٹ نے کاؤنٹی کے غیر بلدیاتی علاقوں میں آگ جلانے پر...

by webdesk
اکتوبر 17, 2025
پہلا پاکستان قونصلر سروسز کیمپ 2025
قانونی نکتہ

پہلا پاکستان قونصلر سروسز کیمپ 2025

ہفتہ، 3 مئی 2025وقت: صبح 9 بجے تا شام 5 بجےمقام: ٹیکساس کنگ بینکوئٹ ہال پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس...

by webdesk
اپریل 21, 2025
نئی امریکی امیگریشن ہدایات پر کیا کرنا ہوگا؟
قانونی نکتہ

نئی امریکی امیگریشن ہدایات پر کیا کرنا ہوگا؟

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر 14159 کے تحت جمعہ سے نئی امیگریشن ہدایات نافذ العمل ہو گئی...

by webdesk
اپریل 12, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune