ہیوسٹن: جیووینائل جسٹس ایڈوائزری کونسل کا نئے تعلیمی سال کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکاء کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔
اجلاس کے دوران نوجوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی خدمت و بہتری کے لیے مختلف اہم سرگرمیوں اور پروگراموں کی منصوبہ بندی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ نوجوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے والے بامقصد پروگرامز کے ذریعے کمیونٹی کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے جیووینائل جسٹس ایڈوائزری کونسل کو ایک مثبت اور تعمیری پلیٹ فارم بنانے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز بھرپور انداز میں ہوا ہے اور یہ سفر ابھی جاری ہے۔
اجلاس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود، کمیونٹی سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مثبت تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔




