جنوری کے آغاز کے ساتھ ہی ٹیکساس میں تیس سے زائد نئے قوانین نافذ ہو چکے ہیں، جو روزمرہ زندگی کے مختلف شعبوں پر اثر انداز ہوں گے۔ ان قوانین کا تعلق کاروبار، رہائش، قانون نافذ کرنے والے اداروں، جدید ٹیکنالوجی اور ٹیکس نظام سے ہے۔ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وفاقی امیگریشن حکام سے شراکت بھی ایک نیا قانون ہے جس کے بعد مقامی پولیس حراستی مراکز میں امیگریشن حکام کی معاونت کرے گی۔ سینیٹ بل 38 کا مقصد بے دخلی کے عمل کو تیز کرنا ہے، خاص طور پر اُن افراد کے خلاف جو کسی جائیداد پر قانونی حق کے بغیر قابض ہوں۔ نیا قانون ماتحت عدالتوں کے طریقۂ کار کو سادہ بناتا ہے، غیر ضروری تاخیر کو کم کرتا ہے اور قابضین کو ہٹانے کے لیے وقت کی حد مختصر کرتا ہے۔ ہاؤس بل 3699 کے تحت بیروزگاری معاوضے کے نظام میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ درخواست دہندگان کو جلد مالی مدد مل سکے۔ اس قانون کے ذریعے ابتدائی درخواستوں کے اندراج اور جانچ کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا گیا ہے۔ ہاؤس بل 30 کے تحت مقامی حکومتوں کو قدرتی آفات کے بعد صفائی اور مرمت کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک خصوصی ملبہ ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ہاؤس بل 2067 کے تحت انشورنس کمپنیوں کو اب کسی پالیسی کی منسوخی، انکار یا تجدید سے انکار کی صورت میں تحریری وضاحت دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ وجوہات علاقے کے کوڈ کے مطابق انشورنس محکمے کو فراہم کرنا لازم ہوگا، ہاؤس بل 9 کے ذریعے کاروباری مالکان کو نمایاں ٹیکس سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت کاروبار اب ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر تک کے آلات، ذخیرے اور دیگر اشیاء کو جائیداد ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے سکتے ہیں، جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑا فائدہ ہوگا۔تمام نافذ ہونے والے قوانین کی مکمل فہرست ٹیکساس کی قانون ساز اسمبلی کی سرکاری ویب فہرست پر موجود ہے
شوگر لینڈ میں گریٹ ہومز پروگرام میں توسیع،
شوگر لینڈ کے مزید گھر مالکان اب اپنے گھروں کی بیرونی بہتری کے لیے مالی معاونت حاصل کر سکیں گے،...




