Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

پلس کی جدید اے آئی اسٹوری ٹیلنگ ورکشاپ

webdesk by webdesk
نومبر 29, 2025
in شہر نامہ
پلس کی جدید اے آئی اسٹوری ٹیلنگ ورکشاپ
Share on FacebookShare on Twitter

پلس ،  پرموٹنگ یونٹی اینڈ لیڈر شپ فار سوشل ایمپارومنٹ — نے فورٹ بینڈ کاؤنٹی شوگر لینڈ لائبریری میں ایک ایسی ہمہ جہت اور مستقبل ساز ورکشاپ کا انعقاد کیا جس نے نوجوانوں کے ذہنوں میں نئی روشنی بھر دی۔ 34 جواں عزم نوجوانوں نے اس خصوصی سیشن میں شرکت کر کے اپنی تخلیقی سوچ، تجزیاتی بصیرت اور تکنیکی مہارتوں کے نئے دروازے وا کیے۔ یہ ورکشاپ ناصرف ایک تربیتی نشست تھی بلکہ ایک ایسا تجربہ تھا جس نے نوجوانوں کو اے آئی پر مبنی اسٹوری ٹیلنگ، آفات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی، شہری ذمہ داری اور ڈیجیٹل دور کی ضروری صلاحیتوں سے روشناس کرایا۔

7

یونیورسٹی آف ہیوسٹن، ہیوسٹن کمیونٹی کالج اور مختلف ہائی اسکولز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ انہیں یہ سمجھایا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی، کلاوڈ، گوگل جیمنی اور گوگل نوٹ بُک ایل ایل ایم جیسے جدید پلیٹ فارمز کس طرح کمیونٹیز کو زیادہ باخبر، محفوظ اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔ پلس کی کوفاؤنڈر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناجیہ اشعر نے نوجوانوں کو عملی مشقوں کے ذریعے اے آئی کی دنیا کے نئے زاویے دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ “آج کی دنیا میں اے آئی محض ٹیکنالوجی نہیں، بلکہ ہر فرد کے لیے ترقی کی کنجی ہے۔ جب نوجوان اس طاقت کو دانشمندی سے استعمال کریں گے تو وہ ہیوسٹن جیسے شہر کا مستقبل بدل دیں گے۔”

0

ورکشاپ کا آغاز پلس نیوز کی ڈائریکٹر کمیونٹی انگیجمنٹ علیحہ علی کی بریفنگ سے ہوا، جس میں انہوں نے جنوبی ایشیائی اور دیگر برادریوں میں موجود معلوماتی خلا کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ پلس نیوز دو لسانی میڈیا، کمیونٹی انگیجمنٹ اور بااختیار بنانے کے مشن کے ذریعے ان خلا کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

alihya

شرکاء کو عملی میدان میں اتارنے کے لیے انہیں مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جہاں ہر ٹیم نے ایک منٹ کی اے آئی جنریٹڈ ویڈیو تخلیق کی۔ موضوعات حقیقی کمیونٹی مسائل سے جڑے ہوئے تھے جیسے  سیلاب سے تحفظ، آفات کے دوران جرائم کا ردعمل، ماحولیاتی آلودگی، ٹریفک سیفٹی، سول ریسپانسبلیٹی اور چھوٹے کاروبار کے چیلنجز۔ 

6

یہ سرگرمی نوجوانوں کے اندر تخلیقی سوچ، مسئلہ فہمی اور حل پیش کرنے کی صلاحیت کو مزید نکھارنے کا سبب بنی۔ پلس کے شریک بانی اور صدر فیصل عزیز خان، پلس نیوز ڈائریکٹرز نصرت حارث اور ارسلان علی بھی ورکشاپ میں موجود رہے اور انہوں نے نوجوانوں کی رہنمائی کے ساتھ اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔ پلس کے شریک بانی اور صدر فیصل عزیز خان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور کہانی گوئی میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرنا اب کوئی اختیاری نہیں رہا، بلکہ یہ ضروری ہوگیا ہے۔ ہم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ شہری مسائل اور سماجی کہانیوں کو اُن جگہوں تک پہنچائیں جہاں معلومات تشکیل پاتی ہیں، بانٹی جاتی ہیں اور اُن پر عمل کیا جاتا ہے۔ یہی وہ طریقہ ہے جس سے معاشرے ترقی کرتے ہیں اور مضبوط بنتے ہیں۔

fy

پلس نیوز ڈائریکٹر نصرت حارث نے کہا کہ اے آئی پر مبنی اسٹوری ٹیلنگ نوجوانوں کو اپنی کمیونٹیز کے کم نظر آنے والے مسائل اُجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے تخلیقی سوچ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر پلس کی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عریشہ فیصل کا کہنا تھا کہ جب نوجوان آگے بڑھ کر اپنی کیمونٹی کی کہانیاں سناتے ہیں تو وہ کلاس روم سے کہیں آگے تک اثر چھوڑ جاتی ہیں۔پر عمل کیا جاتا ہے۔ یہی وہ طریقہ ہے جس سے معاشرے ترقی کرتے ہیں اور مضبوط بنتے ہیں۔۔

nusr

یہ ورکشاپ نوجوانوں کے لیے صرف سیکھنے کا موقع نہیں بلکہ ایک حوصلہ افزا، متاثرکن اور بامقصد تجربہ ثابت ہوئی۔ شرکاء نے اسے معلوماتی اور عملی زندگی میں بے حد فائدہ مند قرار دیا۔ زیادہ تر نوجوانوں نے پلس کے آنے والے پروگرامز  اے آئی لٹریسی، ملٹی میڈیا جرنلزم، سوک ایجوکیشن اور ریزیلینس ٹریننگ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔آخر میں، یہ ورکشاپ نوجوان ذہنوں میں نئی امید، نیا شعور اور نئی توانائی جگا گئی، ایک ایسی توانائی جو ہیوسٹن کی کمیونٹیز کو پہلے سے زیادہ متحد، مضبوط اور بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

gnmi

Related Posts

fb img 17901636300073657
شہر نامہ

فورٹ بینڈ کاؤنٹی فیئر میں سینئر سٹیزن ڈے، بزرگ شہریوں کے ساتھ خوشگوار وقت

فورٹ بینڈ کاؤنٹی: فورٹ بینڈ کاؤنٹی فیئر میں منعقدہ سینئر سٹیزن ڈے کے موقع پر بزرگ شہریوں کے اعزاز میں...

by webdesk
ستمبر 25, 2026
fb img 179006393385022
City Chronicle

ہیوسٹن شپ چینل کی معاشی اہمیت اجاگر، بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار

ہیوسٹن: ہیوسٹن شپ چینل کو شہر اور ریاست ٹیکساس کی معیشت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے صنعتی شعبے کے...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
fb img 178989513848737
شہر نامہ

ہیوسٹن میں نیشنل ایشین امریکن ایوانِ تجارت کی سالانہ کانفرنس، 700 سے زائد کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کی شرکت

ہیوسٹن: نیشنل ایشین و پیسیفک آئی لینڈر امریکن چیمبر آف کامرس اینڈ انٹرپرینیورشپ کے زیرِ اہتمام 2026 کی سالانہ کانفرنس...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 1789918440348 (1)
شہر نامہ

ہیوسٹن میں کراچی کانفرنس، پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل پر اہم تبادلۂ خیال

ہیوسٹن: پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل، صحت کے شعبے میں نئے مواقع، افرادی قوت کی ترقی اور بین الاقوامی...

by webdesk
ستمبر 20, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune