Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

ہیوسٹن سے پاکستان کیلئے 40 فٹ انسانی امدادی کنٹینر روانہ

webdesk by webdesk
نومبر 25, 2025
in شہر نامہ
ہیوسٹن سے پاکستان کیلئے 40 فٹ انسانی امدادی کنٹینر روانہ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان فلڈز ریلیف اینڈ ری ہیبیلیٹیشن مہم 2025 کے سلسلے میں اس ہفتے 40 فٹ طویل امدادی کنٹینر پاکستان روانہ کیا گیا ہے۔ اس کنٹینر میں نئی سرمائی پوشاک، بستر کے سیٹ، کمبل، جیکٹس اور گھریلو ضروری سامان شامل ہے۔ یہ ترسیل ہیوسٹن کی معروف پاکستانی نژاد تنظیموں کی جانب سے 10 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی مشترکہ انسانی ہمدردی کی کوشش کا اہم مرحلہ ہے۔یہ مہم الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف،  ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ ۔ پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن ،   ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ ، ساوتھ ٹیکساس چیپٹر اور ہیوسٹن-کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن  کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔

whatsapp image 2025 11 24 at 6.05.50 pm (2)

ان تنظیموں نے حال ہی میں ایک کامیاب فنڈریزننگ مہم مکمل کی جس میں 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی مالی و امدادی اشیا جمع کی گئیں، جو پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے وقف ہیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد آفتاب چوہدری، قونصل جنرل آف پاکستان (ہیوسٹن) تھے۔ انہوں نے ہیوسٹن کی کمیونٹی کے جذبے، یکجہتی اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تمام شراکت دار تنظیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا مشترکہ مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔تقریب کی نظامت محمد سعید شیخ نے کی، جو پاکستان الائنس آف فلڈز ریلیف اینڈ ری ہیبیلیٹیشن مہم 2025 کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں، تنظیموں اور کمیونٹی کا مسلسل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

whatsapp image 2025 11 24 at 6.05.50 pm (3)

تقریب کے دوران ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے  الیاس چوہدری اہم بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک مشترکہ کوششوں سے تقریباً ایک لاکھ افراد کو ریلیف اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔۔ مزید اظہارِ خیال کرنے والوں میں معیز خان ،  سراج نارسی ، ڈاکٹر نوید ثاقب۔   ڈاکٹر یعقوب شیخ اور  سعد انصاری شامل رہے ۔  تقریب کے آخر میں امدادی کنٹینر کی روانگی کا باضابطہ آغاز قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے ربن کاٹ کر کیا، جس میں کمیونٹی لیڈرشپ اور میڈیا نمائندگان بھی شامل تھے۔ میزبان تنظیموں نے ہیوسٹن کی مسلسل مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنٹینر پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بڑے اور دیرپا منصوبے کا صرف ایک حصہ ہے۔ امدادی اشیا کی مزید ترسیل اور بحالی کے منصوبے پہلے ہی سے جاری ہیں۔

whatsapp image 2025 11 24 at 5.14.34 pm

Related Posts

fb img 179006393385022
City Chronicle

ہیوسٹن شپ چینل کی معاشی اہمیت اجاگر، بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار

ہیوسٹن: ہیوسٹن شپ چینل کو شہر اور ریاست ٹیکساس کی معیشت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے صنعتی شعبے کے...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
fb img 178989513848737
شہر نامہ

ہیوسٹن میں نیشنل ایشین امریکن ایوانِ تجارت کی سالانہ کانفرنس، 700 سے زائد کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کی شرکت

ہیوسٹن: نیشنل ایشین و پیسیفک آئی لینڈر امریکن چیمبر آف کامرس اینڈ انٹرپرینیورشپ کے زیرِ اہتمام 2026 کی سالانہ کانفرنس...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 1789918440348 (1)
شہر نامہ

ہیوسٹن میں کراچی کانفرنس، پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل پر اہم تبادلۂ خیال

ہیوسٹن: پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل، صحت کے شعبے میں نئے مواقع، افرادی قوت کی ترقی اور بین الاقوامی...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 178971719548304
شہر نامہ

یوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو کی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری، ہائی وے 288 کے ساتھ نئے زرعی کمپلیکس کا سنگِ بنیاد

ہیوسٹن: ہیوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری کا آغاز کرتے...

by webdesk
ستمبر 18, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune