Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

فورٹ بینڈ ڈیموکریٹس کا شاندار پروگرام

webdesk by webdesk
نومبر 10, 2025
in شہر نامہ
فورٹ بینڈ ڈیموکریٹس کا شاندار پروگرام
Share on FacebookShare on Twitter

فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں ایک شاندار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا جس نے اتحاد، احترام، اور تنوع کے حقیقی جذبے کو ایک ساتھ جوڑ دیا۔ فورٹ بینڈ ڈیموکریٹس کی جانب سے منعقدہ یہ تقریب “وی دی پیپل مینزا آل دی پیپل” ایک یادگار شام ثابت ہوئی جس میں مختلف برادریوں، سماجی رہنماؤں، اور منتخب عوامی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر کانگریس وومن لزی فلیچر، سینیٹر بورس مائلز، کمشنر ڈیکسٹر اور ٹیکساس اسٹیٹ ریپریزنٹیٹو ران رینالڈز کے ساتھ کئی ممتاز سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

577026987 25268084696156238 3567940799675822321 n

مقررین نے اپنے خطابات میں زور دیا کہ فورٹ بینڈ کاؤنٹی امریکا کا ایک روشن نمونہ ہے جہاں ثقافتی ہم آہنگی اور شمولیتی شناخت روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ تقریب کی روح رواں گالا چیئر صوفیہ شیخ اور فورٹ بینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئر وومن جینیفر کیٹو کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی محنت اور قیادت نے اس شام کو اتحاد اور تقریب میں ہارون مغل، مظفر وہرہ، سارہ خان، مدیحہ مسعود اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔برادری کی خوبصورت علامت میں بدل دیا۔ پوری تقریب خوشگوار، پرجوش اور متاثر کن ماحول میں جاری رہی۔

579346305 1596285428026687 5824782735551165979 n

مہمانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں، باہمی احترام اور جڑت کے لمحات فورٹ بینڈ کی اجتماعی اقدار رواداری، بھائی چارے اور ترقی کی عکاسی کر رہے تھے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فورٹ بینڈ کاؤنٹی انصاف، برابری، وقار اور اتحاد کے اصولوں پر ہمیشہ قائم رہے گی کیونکہ “وی دی پیپل مینزا آل دی پیپل” صرف ایک عنوان نہیں، بلکہ ایک یقین ہے۔

577035144 2714457342245685 3518642660240338803 n

Related Posts

fb img 179006393385022
City Chronicle

ہیوسٹن شپ چینل کی معاشی اہمیت اجاگر، بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار

ہیوسٹن: ہیوسٹن شپ چینل کو شہر اور ریاست ٹیکساس کی معیشت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے صنعتی شعبے کے...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
fb img 178989513848737
شہر نامہ

ہیوسٹن میں نیشنل ایشین امریکن ایوانِ تجارت کی سالانہ کانفرنس، 700 سے زائد کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کی شرکت

ہیوسٹن: نیشنل ایشین و پیسیفک آئی لینڈر امریکن چیمبر آف کامرس اینڈ انٹرپرینیورشپ کے زیرِ اہتمام 2026 کی سالانہ کانفرنس...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 1789918440348 (1)
شہر نامہ

ہیوسٹن میں کراچی کانفرنس، پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل پر اہم تبادلۂ خیال

ہیوسٹن: پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل، صحت کے شعبے میں نئے مواقع، افرادی قوت کی ترقی اور بین الاقوامی...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 178971719548304
شہر نامہ

یوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو کی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری، ہائی وے 288 کے ساتھ نئے زرعی کمپلیکس کا سنگِ بنیاد

ہیوسٹن: ہیوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری کا آغاز کرتے...

by webdesk
ستمبر 18, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune