Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

ہیوسٹن میں سائینوسا کا تاریخی عالمی تعارفی ایونٹ

webdesk by webdesk
نومبر 5, 2025
in شہر نامہ
ہیوسٹن میں سائینوسا کا تاریخی عالمی تعارفی ایونٹ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں ڈاؤن سینڈروم اور ذہنی معذوری کے شکار بچوں کی تعلیم و تربیت سے وابستہ معروف ادارہ "سائینوسا” (Society for Children In Need of Special Assistance) نے ہیوسٹن میں اپنا پہلا بین الاقوامی پروگرام منعقد کر کے تاریخ رقم کر دی۔ یہ تقریب نہ صرف ایک یادگار لمحہ تھی بلکہ چھ دہائیوں پر محیط اس ادارے کی بے مثال خدمات کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کی ایک شاندار کوشش بھی ثابت ہوئی۔ہیوسٹن میں ہونے والے اس آگاہی برنچ میں ممتاز سماجی، کاروباری اور فلاحی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء میں نامور سماجی کارکن و فنکار جمی انجینئر، ٹی سی ایف امریکہ کے صدر عارف غفور اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جاوید اشرف شامل تھے۔ ان کے علاوہ مقامی کمیونٹی لیڈرز، مخیر حضرات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے سائینوسا کے مشن کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران شرکاء کو تنظیم کے قیام، اس کے بانی مشن، اور پاکستان میں خصوصی بچوں کے لیے فراہم کی جانے والی تعلیمی، علاجی اور پیشہ ورانہ تربیتی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

whatsapp image 2025 11 05 at 12.10.44 pm (1)

اس موقع پر سائینوسا کے باصلاحیت طلبہ کی تیار کردہ خوبصورت مصنوعات نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا، جو ان بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور عزم کا عملی ثبوت تھیں۔سائینوسا کی ٹرسٹی راحت خان نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ دنیا بھر سے بے شمار افراد اور عطیہ دہندگان برسوں سے اس مشن کا حصہ رہے ہیں، مگر یہ پہلا موقع ہے کہ ادارے نے اپنی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا ہے۔ ان کے بقول، یہ لمحہ ایک خواب کی تعبیر ہے، کیونکہ یہ تقریب دراصل سائینوسا کے عالمی سفر کا آغاز ہے۔ انہوں نے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کی کامیابی کے لیے اپنی محنت اور جذبے سے کوئی کسر نہ چھوڑی۔

whatsapp image 2025 11 05 at 12.10.45 pm

یہ تقریب انسانی ہمدردی، اتحاد اور شمولیت کا حسین مظہر تھی ،۔ ایک ایسا اجتماع جس نے یہ ثابت کر دیا کہ محبت، احساس اور مدد کے جذبے کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ سائینوسا کا یہ قدم نہ صرف خصوصی بچوں کے روشن مستقبل کی امید ہے بلکہ معاشرے میں ان کے لیے عزت، وقار اور مواقع کے دروازے کھولنے کی جانب ایک مضبوط پیش رفت بھی ہے۔

whatsapp image 2025 11 05 at 12.10.44 pm (2)

Related Posts

fb img 179006393385022
City Chronicle

ہیوسٹن شپ چینل کی معاشی اہمیت اجاگر، بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار

ہیوسٹن: ہیوسٹن شپ چینل کو شہر اور ریاست ٹیکساس کی معیشت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے صنعتی شعبے کے...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
fb img 178989513848737
شہر نامہ

ہیوسٹن میں نیشنل ایشین امریکن ایوانِ تجارت کی سالانہ کانفرنس، 700 سے زائد کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کی شرکت

ہیوسٹن: نیشنل ایشین و پیسیفک آئی لینڈر امریکن چیمبر آف کامرس اینڈ انٹرپرینیورشپ کے زیرِ اہتمام 2026 کی سالانہ کانفرنس...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 1789918440348 (1)
شہر نامہ

ہیوسٹن میں کراچی کانفرنس، پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل پر اہم تبادلۂ خیال

ہیوسٹن: پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل، صحت کے شعبے میں نئے مواقع، افرادی قوت کی ترقی اور بین الاقوامی...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 178971719548304
شہر نامہ

یوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو کی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری، ہائی وے 288 کے ساتھ نئے زرعی کمپلیکس کا سنگِ بنیاد

ہیوسٹن: ہیوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری کا آغاز کرتے...

by webdesk
ستمبر 18, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune