Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

سیلاب زدگان کے نام ہیوسٹن کا پیغام ، ہم تمہارے ساتھ ہیں

webdesk by webdesk
اکتوبر 21, 2025
in شہر نامہ
سیلاب زدگان کے نام ہیوسٹن کا پیغام ، ہم تمہارے ساتھ ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی نژاد برادری اور مختلف رفاہی شراکت دار اداروں نے انسانیت، ہم آہنگی اور اجتماعی ذمہ داری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے پاکستان میں سن 2025ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے ایک ملین امریکی ڈالر سے زائد رقم نقد اور اجناس کی صورت میں فراہم کر دی ہے۔ یہ مشترکہ مہم درج ذیل اداروں کے تعاون سے منعقد کی گئی۔الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف، ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ ، پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن، ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ، ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر اور  ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن۔یہ تمام ادارے مل کر ہیوسٹن کی سخاوت، خیر سگالی اور عالمی انسانی ہم دوستی کا عملی ثبوت بنے ہوئے ہیں، جو پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں زندگی کی بحالی اور امید کی تعمیر میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ان اجتماعی کاوشوں کے نتائج پیش کرنے، شکرگزاری کے اظہار اور اعتماد سازی کے لیے ایک اثر انگیز اور تشکر تقریب 29 اکتوبر کی شام ہیوسٹن میں ہونے جارہی ہے۔تقریب میں بتایا جائے گا کہ ہیوسٹن کی عوامی شمولیت کے ذریعے پاکستان میں کس طرح زندگیاں تبدیل ہو رہی ہیں، جاری بحالی منصوبوں کی پیش رفت پر روشنی ڈالی جائے گی، جب کہ آئندہ لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوگی۔آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان کےمطابق  یہ محفل شکرگزاری، شفافیت اور اجتماعی عزم کی علامت ہے۔ ہر شریک فرد اُن لوگوں کے لیے امید کی آواز ہے جو اب بھی از سرِ نو اپنی زندگیاں تعمیر کر رہے ہیں۔ ہم ہیوسٹن کے تمام مکینوں، خاندانوں، احباب اور رفقاء کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

Related Posts

670789292 1321946713321790 8537842940097608298 n
شہر نامہ

ہیوسٹن : اسلاموفوبیا کے درمیان اتحاد اور احتساب کا پیغام

ہیوسٹن کے صابرین سینٹر میں جمعہ کی نماز کے موقع پر نمازیوں نے احترام، احتساب اور پُرامن بقائے باہمی کا...

by webdesk
اپریل 13, 2026
default
شہر نامہ

پاکستان ریزولوشن ڈے کا ہیوسٹن میں پرچم کشائی کی تقریب

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے 23 مارچ کو پاکستان ریزولوشن ڈے ایک خوبصورت پرچم کشائی کی تقریب کے...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا
شہر نامہ

ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا

پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (پی اے جی ایچ) نے عرب کلچر سینٹر کے عید فیسٹیول میں پاکستان...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع
شہر نامہ

ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع

ہیوسٹن کے بنکر ہِل ایلیمنٹری اسکول کے داخلی دروازے سے اس ہفتے رمضان کی سجاوٹ ہٹا دی گئی۔ اسپرنگ برانچ...

by webdesk
مارچ 7, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune