Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

ہیوسٹن میں اخوت فاؤنڈیشن کے لیے امید بھری شام

webdesk by webdesk
اکتوبر 14, 2025
in شہر نامہ
ہیوسٹن میں اخوت فاؤنڈیشن کے لیے امید بھری شام
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن میں پاکستان چیمبر آف کامرس امریکہ کے زیرِ اہتمام اخوت فاؤنڈیشن کے لیے ایک خصوصی فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی، جس کا مقصد پاکستان میں غربت کے خاتمے اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اس فلاحی ادارے کی خدمات کو سراہنا تھا۔

n!

اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بھر میں جاری اخوت کے منصوبوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہر عطیہ امید کی ایک کہانی ہے ، اور یہی جذبہ اخوت کے مشن کی بنیاد ہے۔

n 3

تقریب کی نظامت معروف ٹی وی اداکار نورالحسن نے کی، جنہوں نے اپنے خوش گفتار انداز سے تقریب کو وقار بخشا۔ اس موقع پر پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کے صدر عامر پِپرانی، اخوت یو ایس اے کے صدر اظہر حمید اور معروف کاروباری شخصیت زین جیوانجی نے بھی خطاب کیا اور انسانیت کی خدمت کے جذبے اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل ۔ آفتاب چوہدری، پی سی سی یو ایس اے کے پیٹرن اِن چیف سلمان رزاقی  اور معروف نعت خواں فصیح الدین سہروردی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن کی موجودگی نے تقریب کے وقار میں اضافہ کیا۔اس موقع پر اخوت فاؤنڈیشن کے مشن پر یقین رکھنے والے تمام مخیر حضرات کا دلی شکریہ ادا کیا گیا، جن میں سلمان رزاقی ، خرم ایس خان، علی بھائی، طاہر جاوید،  شاہد ہاشمی، ثناء سلمان، حمیرا ریحان، لیا قت رحمان اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد کے لیے عطیات دیے اور تقریب میں شرکت کی۔

n6

تقریب کے کامیاب انعقاد میں پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کے بورڈ ممبران منال جعفر، جہانزیب لاخانی، فُروخ خان، علی بھائی، حمیرا ریحان اور طلحہ شبیر کی انتھک محنت شامل رہی۔ اس موقع پر  پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے تمام شرکاء اور معاونین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو سخاوت، اتحاد اور امید کے پیغام سے بھرپور یادگار موقع بنایا۔

01

Related Posts

670789292 1321946713321790 8537842940097608298 n
شہر نامہ

ہیوسٹن : اسلاموفوبیا کے درمیان اتحاد اور احتساب کا پیغام

ہیوسٹن کے صابرین سینٹر میں جمعہ کی نماز کے موقع پر نمازیوں نے احترام، احتساب اور پُرامن بقائے باہمی کا...

by webdesk
اپریل 13, 2026
default
شہر نامہ

پاکستان ریزولوشن ڈے کا ہیوسٹن میں پرچم کشائی کی تقریب

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے 23 مارچ کو پاکستان ریزولوشن ڈے ایک خوبصورت پرچم کشائی کی تقریب کے...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا
شہر نامہ

ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا

پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (پی اے جی ایچ) نے عرب کلچر سینٹر کے عید فیسٹیول میں پاکستان...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع
شہر نامہ

ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع

ہیوسٹن کے بنکر ہِل ایلیمنٹری اسکول کے داخلی دروازے سے اس ہفتے رمضان کی سجاوٹ ہٹا دی گئی۔ اسپرنگ برانچ...

by webdesk
مارچ 7, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune