Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

ہیوسٹن میں جشنِ آزادی، قائداعظم کے افکار کی گونج

webdesk by webdesk
اگست 15, 2025
in شہر نامہ
ہیوسٹن میں جشنِ آزادی، قائداعظم کے افکار کی گونج
Share on FacebookShare on Twitter

قائداعظم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جشنِ آزادی کی شاندار اور پرجوش تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے قیام اور قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب کی میزبانی فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر آصف قدیر نے کی، جبکہ فاؤنڈیشن کے پیٹرن اِن چیف ائیر کموڈور (ر) خالد چشتی، معروف ٹی وی اینکر انیق احمد، ایمبیسڈر سادا قنمبر، آغاز ریسٹورنٹ کے مالک شوکت میمڈیرا اور نوجوان یوتھ لیڈر عریشہ فیصل مقررین تھے۔

531746120 122211872486144483 8370778980781796073 n

تقریب میں نوجوانوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈاکٹر آصف قدیر نے اپنے خطاب میں قائداعظم فاؤنڈیشن کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی زندگی کا مقصد قائداعظم کے مشن کو زندہ رکھنا اور ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ائیر کموڈور خالد چشتی نے قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو آج کے حالات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں اُن کے اقوال کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔

532441203 122211872120144483 241908933670648506 n

ایمبیسڈر سادا قنمبر نے تقریب میں اپنے والد کی جانب سے تحریکِ پاکستان کے دوران کھینچی گئی نایاب تصاویر پیش کیں، جنہوں نے شرکاء کو ماضی کی سنہری یادوں میں لے جایا۔ انہوں نے زور دیا کہ قائداعظم نے ایک ایسا پاکستان بنایا جہاں اقلیتوں کو بھی برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

533224637 122211871532144483 7628275641753072531 n

انیق احمد نے قرآن و سنت کی روشنی میں قیامِ پاکستان کے مقاصد اور قائداعظم کی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ تقریب کا مرکزی کردار یوتھ لیڈر عریشہ فیصل تھیں، جنہوں نے قائداعظم اور نوجوانوں کے تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر اس کی مضبوطی تک نوجوانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ تقریب نہ صرف ایک یادگار جشنِ آزادی ثابت ہوئی بلکہ اس نے شرکاء کے دلوں میں قائداعظم کے نظریات اور پاکستان سے محبت کو مزید گہرا کر دیا۔

533546248 122211872312144483 9218673528307401550 n

Related Posts

670789292 1321946713321790 8537842940097608298 n
شہر نامہ

ہیوسٹن : اسلاموفوبیا کے درمیان اتحاد اور احتساب کا پیغام

ہیوسٹن کے صابرین سینٹر میں جمعہ کی نماز کے موقع پر نمازیوں نے احترام، احتساب اور پُرامن بقائے باہمی کا...

by webdesk
اپریل 13, 2026
default
شہر نامہ

پاکستان ریزولوشن ڈے کا ہیوسٹن میں پرچم کشائی کی تقریب

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے 23 مارچ کو پاکستان ریزولوشن ڈے ایک خوبصورت پرچم کشائی کی تقریب کے...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا
شہر نامہ

ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا

پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (پی اے جی ایچ) نے عرب کلچر سینٹر کے عید فیسٹیول میں پاکستان...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع
شہر نامہ

ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع

ہیوسٹن کے بنکر ہِل ایلیمنٹری اسکول کے داخلی دروازے سے اس ہفتے رمضان کی سجاوٹ ہٹا دی گئی۔ اسپرنگ برانچ...

by webdesk
مارچ 7, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune