Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں ” ایک شام فیصل عزیز خان کے نام ” منائی گئی

Maqsood Hussain by Maqsood Hussain
جون 2, 2025
in ثقافتی چوک
ہیوسٹن میں ” ایک شام فیصل عزیز خان کے نام ” منائی گئی
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن کے پاکستان سینٹر کے جناح ہال میں پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے ایک منفرد اور فکری نشست کا اہتمام کیا جس کا عنوان تھا ”  فیصل عزیز خان کے ساتھ ایک شام ”  یہ تقریب نا صرف علمی اور سیاسی مباحثے سے بھرپور تھی بلکہ ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبے اور شعور کی ایک خوبصورت جھلک بھی پیش کرتی رہی۔ تقریب  میں  ممتاز صحافی، اینکر پرسن اور موٹیویشنل اسپیکر فیصل عزیز خان نے اپنے بےباک انداز اور گہری بصیرت کے ذریعے شرکاء کو پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی۔

1

ان کا خطاب معاشی بحران، سیاسی عدم استحکام، اور کراچی کے شہری مسائل جیسے حساس موضوعات پر مرکوز رہا۔ انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، عمران خان، الطاف حسین، اور بلاول بھٹو زرداری کے کردار پر بھی بےلاگ تبصرے کیے، جنہوں نے محفل کو سنجیدہ سوچ اور بھرپور سوالات کی جانب راغب کیا۔فیصل عزیز خان نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ  ”  اوورسیز پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور تبدیلی کے لیے تڑپ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ ان کے ساتھ مکالمہ میرے لیے باعثِ فخر ہے ۔  ان پاکستانیوں کا جذبہ بہت دل کش ہے۔ ” 

503510133 10160885571795843 8904180097979598645 n

تقریب کا سب سے پُرجوش حصہ سوال و جواب کا سیشن رہا، جہاں شرکاء نے پاکستانی سیاست، میڈیا کے کردار، گورننس، اور تارکینِ وطن کے اثرات جیسے موضوعات پر بےباک سوالات کیے۔ یہ مرحلہ نہایت سنجیدہ، جذباتی اور فکری طور پر بیدار کن رہا۔  تقریب کی کامیابی میں  پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن  کی قیادت کا کلیدی کردار رہا، بالخصوص سراج نارسی اور عامر زیدی جنہوں نے اس شام کو ایک یادگار تجربہ بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔ اس کے علاوہ کمیونٹی کے سرگرم اراکین اورممتاز پاکستانی شخصیات  اشعر علی سید، ارشد اقبال، ذیشان اکرم، مرزا امتیاز، احسن امجد، قائم خانی، ریاض حسین کاکاخیل، ساجد خان، امیر علی، اور جلال الدین نے بھی بھرپور تعاون پیش کیا۔ تقریب کا اختتام فیصل عزیز خان کو یادگاری تحفہ پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔

502745134 24088161144101378 9096035484771547621 n

 تقریب میں  کمیونٹی کے افراد نے آپس میں خیالات کا تبادلہ کیا اور پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اُمید اور عزم کا اظہار کیا۔ یہ تقریب  پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن  کے اُس عزم کا تسلسل تھی جو وہ ہیوسٹن میں مقیم پاکستانیوں کے لیے فکری تبادلے، بامقصد مکالمے اور کمیونٹی کی خودآگاہی کے فروغ کے لیے مستقل انجام دے رہا ہے۔

تصاویر بشکریہ امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی

Related Posts

fb img 179024272454208
City Chronicle

ہیوسٹن میں سعودی قومی دن کی پروقار تقریب، سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات کے فروغ پر زور

ہیوسٹن: سعودی قومی دن کے موقع پر ہیوسٹن میں مملکت سعودی عرب کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے ایک پروقار...

by webdesk
ستمبر 24, 2026
fb img 1790005457091
ثقافتی چوک

ہیوسٹن ڈاؤن ٹاؤن میں ’’فیسٹاس پتریاس پریڈ‘‘، لاطینی امریکی ثقافتوں کا شاندار رنگا رنگ مظاہرہ

ہیوسٹن: ہیوسٹن کے ڈاؤن ٹاؤن میں ہفتے کے روز منعقد ہونے والی ’’فیسٹاس پتریاس پریڈ‘‘ نے شہر کو لاطینی امریکی...

by webdesk
ستمبر 21, 2026
fb img 178998985161807
ثقافتی چوک

تیسری سالانہ ’’بوٹس اینڈ پاز گالا‘‘، کمیونٹی اتحاد، سخاوت اور تفریح سے بھرپور تقریب

ہیوسٹن: تیسری سالانہ ’’بوٹس اینڈ پاز گالا‘‘ کی پروقار تقریب میں کمیونٹی اتحاد، باہمی تعاون اور سخاوت کے جذبے کا...

by webdesk
ستمبر 21, 2026
fb img 178988968167311
ثقافتی چوک

ہیومن نیسیسٹی فاؤنڈیشن کی فنڈ ریزنگ تقریب، 30 منٹ میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر سے زائد جمع

ہیوسٹن: مرحوم معروف نعت خواں، سماجی شخصیت اور فلاحی خدمات کے حوالے سے پہچان رکھنے والے جنید جمشید کی قائم...

by webdesk
ستمبر 20, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune