Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home ثقافتی چوک

معروف شاعرہ حمیرا رحمٰن کے اعزاز میں خصوصی تقریب

webdesk by webdesk
مئی 19, 2025
in ثقافتی چوک
معروف شاعرہ حمیرا رحمٰن کے اعزاز میں خصوصی تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے تحت ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ” کتاب اور چائے ” کے سلسلہ وار ادبی پروگرام میں شہرت یافتہ شاعرہ حمیرا رحمن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یہ تقریب ان کا تازہ شعری مجموعے ” بہت سے کام کرنے ہیں ” کی پذیرائی کے لیے منعقد کی گئی۔ نیویارک میں مقیم شاعرہ حمیرا رحمٰن اردو ادب میں ایک منفرد آواز کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کی نئی کتاب میں شناخت، تعلق، اور انسانی جذبات جیسے موضوعات پر گہرے انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے، جو نہ صرف اردو ادب کے قارئین بلکہ دیا پاکستانی کمیونٹی کے دلوں کو بھی چھو رہی ہے۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، بشمول ادیبوں، دانشوروں، کمیونٹی رہنماؤں اور ادب دوستوں نے شرکت کی۔

499056041 739634395057628 2009655359846616643 n

شرکاء نے حمیرا رحمٰن کے کلام کو بے حد سراہا، اور ان کے اندازِ بیان کو فکری و جذباتی گہرائی کا حامل قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر جناب سراج نارسی نے نہ صرف شاعرہ کی خدمات کو سراہا بلکہ اردو ادب کے فروغ میں ادارے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

499708129 739633958391005 660155877136489149 n

ان کا کہنا تھا کہ ادب ہمیں اپنی جڑوں سے جوڑے رکھتا ہے اور دنیا سے بامعنی مکالمے کا ذریعہ بنتا ہے ۔اس موقع پر معروف شاعر اور ادیب غصنفر ہاشمی نے بھی حمیرا رحمٰن کے فن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تخلیقی افراد ہمارے ادبی منظرنامے میں نئی روح پھونکتے ہیں، اور ان کی حوصلہ افزائی ازحد ضروری ہے۔ مہمانوں نے شاعرہ کے اشعار پر تبصرے کیے۔ تقریب کی کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن جیسے ادارے بیرونِ ملک ثقافتی شناخت کے فروغ میں ایک پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Posts

whatsapp image 2026 11 19 at 4.46.51 am
ثقافتی چوک

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی نئی قیادت نے حلف اٹھا لیا

ہیوسٹن: پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیرِ اہتمام سال 2027-28 کے لیے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی...

by webdesk
نومبر 19, 2026
910171856 10240752863872000 1971503149297293393 n
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں اپنا ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے سالانہ اجلاس اور گالا 2026 کا شاندار انعقاد

ہیوسٹن: پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے زیرِ اہتمام سالانہ گالا 2026 کا شاندار...

by webdesk
نومبر 17, 2026
fb img 179471921055802
Community

ہیوسٹن میں اپنا ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے زیرِ اہتمام شاندار شاپنگ بازار کا انعقاد

ہیوسٹن: پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے سالانہ گالا کے موقع پر ہیوسٹن کے...

by webdesk
نومبر 16, 2026
901955822 18398213326160052 2253366225063839486 n
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں راحت فتح علی خان اور شہزمان علی خان کی شاندار میوزیکل پرفارمنس، شائقین جھوم اٹھے

ہیوسٹن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شہزمان علی خان کی شاندار...

by webdesk
نومبر 14, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune