Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home ثقافتی چوک

سعید شیخ کا پاکستان دورہ، نوجوانوں کے منصوبوں کی معاونت

webdesk by webdesk
مئی 14, 2025
in ثقافتی چوک
سعید شیخ کا پاکستان دورہ، نوجوانوں کے منصوبوں کی معاونت
Share on FacebookShare on Twitter

حال ہی میں ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کے صدر، محمد سعید شیخ نے پاکستان کا دورہ کیا، جس کا مقصد پسماندہ طبقات کی فلاح، نوجوانوں کی ترقی، اور عوامی روابط کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ اس دورے کے دوران، سعید شیخ نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار پروگرام کے کھیلوں کے منصوبے کا دورہ کیا، جس میں ان کے ہمراہ ہیلپنگ ہینڈ پاکستان کے کراچی ریجن کے ریجنل منیجر عدیل اکرم بھی موجود تھے۔ یہ دورہ کراچی کے جلال الدین کرکٹ اکیڈمی میں کیا گیا، جہاں کم عمر کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کی سرپرستی "ہیلپنگ ہینڈ امریکہ” کر رہا ہے، جس کا مقصد غریب اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو کھیل، نظم و ضبط، اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔ اس دوران، کوچ حارث خان نے پروگرام کی تفصیلات سے مہمانوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں یہ تربیتی پروگرام کراچی کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہوا ہے۔  کوچ حارث خان کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف کرکٹ کی تکنیکی تربیت دیتے

whatsapp image 2025 05 13 at 6.01.39 pm

ہیں بلکہ جسمانی صحت، ذہنی مضبوطی، اور نظم و ضبط پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں، اور یہ سب ہیلپنگ ہینڈ امریکہ کی مستقل حمایت کے ذریعے ممکن ہو سکا ہے۔ محمد سعید شیخ نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور کوچنگ ٹیم کی لگن کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ کمیونٹی سطح پر ہونے والے یہ اقدامات دیرپا تبدیلی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان کھلاڑی اور ان کی محنت واقعی متاثر کن ہے۔ ایسے منصوبے نہ صرف صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ معاشرے میں امید، نظم و ضبط اور مثبت رویوں کو فروغ دیتے ہیں۔ ہم ہیوسٹن میں موجود اپنی تنظیموں کے ذریعے ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔  یہ دورہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کے اس عظیم مقصد کا حصہ ہے جس کے تحت ہیوسٹن اور کراچی کے درمیان تعلقات کو ثقافتی تبادلے، انسانی ہمدردی، اور نوجوانوں کی ترقی کے ذریعے مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔ سعید شیخ کے اس دورے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ بین الاقوامی تعاون، سماجی شعور، اور کمیونٹی پر مبنی اقدامات کے ذریعے حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

whatsapp image 2025 05 13 at 6.01.39 pm (1)

Related Posts

whatsapp image 2026 11 19 at 4.46.51 am
ثقافتی چوک

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی نئی قیادت نے حلف اٹھا لیا

ہیوسٹن: پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیرِ اہتمام سال 2027-28 کے لیے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی...

by webdesk
نومبر 19, 2026
910171856 10240752863872000 1971503149297293393 n
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں اپنا ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے سالانہ اجلاس اور گالا 2026 کا شاندار انعقاد

ہیوسٹن: پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے زیرِ اہتمام سالانہ گالا 2026 کا شاندار...

by webdesk
نومبر 17, 2026
fb img 179471921055802
Community

ہیوسٹن میں اپنا ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے زیرِ اہتمام شاندار شاپنگ بازار کا انعقاد

ہیوسٹن: پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے سالانہ گالا کے موقع پر ہیوسٹن کے...

by webdesk
نومبر 16, 2026
901955822 18398213326160052 2253366225063839486 n
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں راحت فتح علی خان اور شہزمان علی خان کی شاندار میوزیکل پرفارمنس، شائقین جھوم اٹھے

ہیوسٹن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شہزمان علی خان کی شاندار...

by webdesk
نومبر 14, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune