الشّفاء انسٹی ٹیوشن آف آئی کیئر نے 25 اپریل 2025 کو ہاؤسٹن، ٹیکساس کے مقام پر ایک یادگار اور کامیاب فنڈ ریزر کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں کمیونٹی رہنماؤں اور معاونین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف شاعر وصی شاہ تھے، جبکہ صدارت ایم جے خان نے فرمائی۔ پروگرام کی میزبانی نہایت خوبصورتی سے غزالہ حبیب اور محمد علی نے انجام دی۔تقریب میں دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ پاکستان کے قونصل جنرل برائے ہاؤسٹن آفتاب چوہدری نے بھی شرکت کی، جس سے اس عظیم مقصد کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔

مقررین نے الشّفاء انسٹی ٹیوشن کی شعبہ امراضِ چشم میں شاندار خدمات اور بینائی کی بحالی میں ان کی انتھک محنت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ تقریب کمیونٹی کے الشّفاء کی خدمات کے لیے پختہ عزم اور تعاون کی بھرپور عکاسی تھی۔





