Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home ثقافتی چوک

ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ ، کراچی پریس کلب کے مہمان

webdesk by webdesk
اپریل 29, 2025
in ثقافتی چوک
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ ، کراچی پریس کلب کے مہمان
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے اپنے دورے پاکستان کے دوران کراچی پریس کلب کا بھی رخ کیا۔ جہاں ان کا کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری جنرل سہیل افضل خان نےپرجوش اور پرتپاک استقبال کیا۔ مہمانوں سے خطاب میں سعید شیخ نے امریکا میں سب سے زیادہ مقبول اور سرگرم اپنی تنظیم ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ ان کے مطابق ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کا رشتہ 2009 میں قائم ہوا۔ ہیوسٹن کا سسٹر سٹی بننے کے لیے دنیا بھر کے کئی شہروں نے کوشش کی لیکن کراچی جنوبی ایشیا کا واحد شہر ہے جس کو سٹی آف ہیوسٹن نے منظور کیا۔

11

صدر سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آمد کے دوران اوور سیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کی۔ اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ معیشت کی بہتری دینے کی ضرورت ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ کس طرح پاکستانی معیشت کو ترقی کی منزلوں تک لے جایا جاسکے۔ اور اس سلسلے میں اوورسیز پاکستانیز ہر ممکن طور پر حکومت سے تعاون کے لیے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ سعید شیخ کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ، ہیوسٹن میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی مدد اور معاونت کے لیے ہر لمحہ تیار رہتی ہے۔ کراچی میں موجود ایسوسی ایشن کی باڈی اور ہیلپنگ ہینڈز ڈیلپومنٹ نے مل کر کئی نئے فلاحی منصوبے کیے ہیں۔ پاکستان میں اپنی آمد کے دوران آر او پلانٹس کا افتتاح کیا۔ اسی طرح ضرورت مند علاقوں اور اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا کام بھی کیا گیا۔ سعید شیخ کے مطابق ہیوسٹن کراچی سسٹر ایسوسی ایشن ، ہیوسٹن کے لیے پاکستانی طالب علموں کا اسکالرشپ بھی فراہمی بھی کررہی ہے۔ حال ہی میں یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں مستقل بنیادوں پر کراچی کے طالب علموں کے لیے اسکالرشپ متعارف کرانے کا پروگرام کے اقدامات کیے ہیں۔ سعید شیخ کہتے ہیں کہ امریکا میں موجود پاکستانی طالب علم جب کسی پریشانی یا مشکل سے دوچار ہوتے ہیں وہ پہلی صورت میں ہیوسٹن کراچی سسٹر ایسوسی ایشن سے رابطے کرتے ہیں جن کی ہر مشکل یا مسئلہ کو حل کرنے میں مدد کی جاتی ہے۔ یعنی ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن دیار غیر میں پاکستانیوں کی آواز اور ان کے دکھ سکھ کی ساتھی ہے۔

9

سعید شیخ کا کہنا ہے کہ اس بار پاکستان آمد پر انہوں نے ایک منفرد اور اچھوتا پروجیکٹ شروع کیا۔ سابق کرکٹر جلال الدین کی کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ مل کر ہیلپنگ ہینڈز نے منتخب اور باصلاحیت 24 بچوں کی ایک ٹیم بناکر ان کی باقاعدہ ٹریننگ کی جارہی ہے تاکہ ان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارا جائے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ ان میں کوئی نہ کوئی بچہ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی بھی کرے۔ اس موقع پر پریس کلب نے سعید شیخ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا جبکہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر نے ہیوسٹن سٹی انتظامیہ کی شیلڈ بھی پیش کی۔ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کو کلب کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کرایا۔ بکہ وہ بیشتر اراکان کے ساتھ گھل مل گئے۔ سعید شیخ نے کراچی پریس کلب میں اپنی آمد کو یادگار قرار دیا۔

34

Related Posts

ہیوسٹن میں “کتاب و چائے” کی یادگار شام، پرویز جعفری کے نام
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں “کتاب و چائے” کی یادگار شام، پرویز جعفری کے نام

ہیوسٹن کی ادبی فضا اس وقت اور بھی معطر ہو گئی جب پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیرِ...

by webdesk
فروری 17, 2026
ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کی تقریب
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کی تقریب

ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں...

by webdesk
فروری 16, 2026
ہیوسٹن میں  شاندار شعری نشست
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں شاندار شعری نشست

ہیوسٹن میں امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی کے اسٹوڈیو میں " ہمارا ہیوسٹن " کی جانب سے ایک یادگار اور...

by webdesk
فروری 9, 2026
لُونر نیو ایئر گالا: سیاسی تنظیم اور اجتماعی وژن کا واضح اظہار
ثقافتی چوک

لُونر نیو ایئر گالا: سیاسی تنظیم اور اجتماعی وژن کا واضح اظہار

دی بریئر کلب میں منعقد ہونے والا لُونر نیو ایئر گالا محض ایک ثقافتی یا سماجی تقریب نہیں تھا، بلکہ...

by webdesk
فروری 7, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune