Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home ثقافتی چوک

اوورسیز پاکستانی قومی معمار ہیں، محمد سعید شیخ

webdesk by webdesk
اپریل 19, 2025
in ثقافتی چوک
اوورسیز پاکستانی قومی معمار ہیں، محمد سعید شیخ
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں پہلے اووسیز پاکستانی کنونشن سے سعید شیخ کا پرجوش ولولہ انگیزی سے بھرا خطاب

ایک تاریخی اقدام کے تحت وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن کا افتتاح کیا۔ اس اہم تقریب میں دنیا بھر سے 1200 سے زائد پاکستانی تارکین وطن نے شرکت کی، جب کہ وفاقی و صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔ اس کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف اور ان کی قربانیوں کو سراہنا تھا۔  وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے کلیدی خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک جامع فلاحی پیکیج کا اعلان کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی ڈائسپورہ کو "برین گین” قرار دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ یہ تاریخی موقع بیرونِ ملک پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات کو از سر نو استوار کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے آئے وفد کو کنونشن میں خصوصی طور پر سراہا گیا۔ وفد میں شامل معروف کمیونٹی اور سماجی رہنما محمد سعید شیخ نے پُرجوش خطاب کیا۔  انہوں نے او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بالآخر اوورسیز پاکستانیوں کو وہ توجہ دی جس کے وہ حقدار ہیں۔

whatsapp image 2025 04 19 at 8.39.44 am (1)

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد سعید شیخ کا کہنا تھاکہ چالیس سال سے زائد عرصے سے پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں، لیکن آج پہلی بار ایسا محسوس ہوا کہ ہماری قربانیوں اور خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ کوئی معمولی اجتماع نہیں، بلکہ ایک تاریخی موڑ ہے۔ بہت عرصے تک ہمیں صرف  قیمی اثاثہ سمجھا جاتا رہا، لیکن یہ کنونشن ثابت کرتا ہے کہ ہمیں اب ایک قومی معمار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔محمد سعید شیخ نے کنونشن کو "پاکستان کے لیے ایک منی اقوامِ متحدہ کا اجلاس” قرار دیا، جو دنیا بھر سے آوازوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر رہا ہے، صرف ایک مقصد کے لیے پاکستان ترقی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ممالک میں  ایک نئے جذبے کے ساتھ واپس جائیں اور پاکستان کی قیادت کی جانب سے دی گئی معاشی ترجیحات کو فعال طور پر سپورٹ کریں۔

whatsapp image 2025 04 19 at 8.41.50 am

امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کے محبوب آواز محمد سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ یہ موقع صرف ایک بار کا واقعہ نہ ہو، بلکہ ایک نئے دور کا آغاز ہو  جہاں اوورسیز پاکستانی صرف معاون نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کے برابر کے شراکت دار ہوں۔ پاکستان سرمایہ کاری، تجارت، اور تبدیلی کے لیے تیار ہے۔ آئیے اس پیغام کے سفیر بنیں اور قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔اوورسیز مہمانوں کے اعزاز میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایک پرتکلف عشائیہ دیا، جس کا مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا، گفت و شنید کے مواقع پیدا کرنا اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنا تھا۔ ہیوسٹن سے آنے والے وفد میں سرِفہرست ناموں میں سراج نارسی ، عامر مکھانی، عامر زیدی، ظفر اقبال، نصرت لغاری، شاہد ہاشمی، جمیل صدیقی، اور طارق حمید شامل تھے  جو ہر ایک اپنی فیلڈ میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی نمایندگی کرتے ہیں۔

whatsapp image 2025 04 19 at 8.39.47 am

ہیوسٹن، جو پاکستانی نژاد امریکیوں کی ایک فعال اور بااثر کمیونٹی کا گہوارہ ہے، اس کنونشن میں بھرپور انداز سے نمایاں رہا۔ وفد میں شامل شخصیات نا صرف اپنی پیشہ ورانہ مہارت بلکہ اپنے فلاحی اور سماجی کاموں کے لیے بھی معروف ہیں۔ان کی شرکت نے نہ صرف ہیوسٹن کی ڈائسپورہ کی قوت کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے ساتھ ان کے گہرے رشتے کو بھی نمایاں کیا۔

Related Posts

ہیوسٹن میں “کتاب و چائے” کی یادگار شام، پرویز جعفری کے نام
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں “کتاب و چائے” کی یادگار شام، پرویز جعفری کے نام

ہیوسٹن کی ادبی فضا اس وقت اور بھی معطر ہو گئی جب پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیرِ...

by webdesk
فروری 17, 2026
ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کی تقریب
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کی تقریب

ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں...

by webdesk
فروری 16, 2026
ہیوسٹن میں  شاندار شعری نشست
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں شاندار شعری نشست

ہیوسٹن میں امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی کے اسٹوڈیو میں " ہمارا ہیوسٹن " کی جانب سے ایک یادگار اور...

by webdesk
فروری 9, 2026
لُونر نیو ایئر گالا: سیاسی تنظیم اور اجتماعی وژن کا واضح اظہار
ثقافتی چوک

لُونر نیو ایئر گالا: سیاسی تنظیم اور اجتماعی وژن کا واضح اظہار

دی بریئر کلب میں منعقد ہونے والا لُونر نیو ایئر گالا محض ایک ثقافتی یا سماجی تقریب نہیں تھا، بلکہ...

by webdesk
فروری 7, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune