ہیوسٹن سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں رہنے والے بیشتر پاکستانیوں اور ایشیائی باشندے یہ جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں کہ وہ اپنے بچے کے نام کی قانونی تبدیلی کس طرح کرائیں تو اس سلسلے میں آپ کو ایک عدالتی حکم حاصل کرنا ہوگا۔ پہلے آپ کو ایک عدالتی مقدمہ درج کروانا ہوگا جس میں آپ جج سے درخواست کریں گے کہ وہ نام کی تبدیلی کا حکم جاری کریں۔
اگر آپ کو صرف اپنے بچے اسپیلنگ درست کرانی ہو؟
اگر آپ کو صرف اپنے بچے کے نام کی اسپیلنگ درست کرانی ہے تو یہ ممکن ہے کہ آپ کو عدالت بھی جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ بععض معمولی تبدیلیاں بغیر عدالتی حکم کے کی جاسکتی ہیں۔ اس کے لیے آپ کو پیدائشی سرٹی فکٹ میں ترمیم کے متعلق معلومات حاصل کرکے درخواست دینی ہوگی۔
بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کیسے کی جائے؟
اگر آپ اپنے بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے لیے مختلف شرائط ہیں :
اگر دونوں والدین بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر درج ہیں، تو دونوں والدین کو فارم وی ایس 170 پر دستخط کرنا ہوں گے۔
اگر ایک والدین کے حقوق ختم ہو چکے ہیں، تو دوسرا اکیلے درخواست دے سکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ یہ ثبوت منسلک کرنا ہوگا کہ دوسرے والد یا والدہ کے حقوق قانونی طور پر ختم کیے جا چکے ہیں۔
اگر بچے کے قانونی سرپرست ہیں، تو وہ درخواست دے سکتے ہیں، لیکن انہیں یہ ثبوت دینا ہوگا کہ وہ بچے کے قانونی سرپرست ہیں۔

اگر بچہ 18 سال کا ہو چکا ہے، تو وہ خود اپنے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
بچے کے نام کی تبدیلی کا مقدمہ کون دائر کر سکتا ہے؟
بچے کے نام کی تبدیلی کے مقدمے کو درج کروانے کا حق درج ذیل افراد کو ہوتا ہے:
- بچے کے والد یا والدہ
- بچے کا قانونی سرپرست یا گارڈین
- بچے کا منتظم نگران
بچے کے نام کی تبدیلی کا مقدمہ کہاں دائر کیا جائے؟
آپ کو اپنے بچے کے نام کی تبدیلی کے لیے مقدمہ اس ضلع کے ضلعی کلرک کے دفتر میں درج کروانا ہوگا جہاں بچہ رہائش پذیر ہے۔
مقدمہ دائر کرنے کی فیس کتنی ہے؟
بچے کے نام کی تبدیلی کے مقدمے کی فیس مختلف اضلاع میں مختلف ہو سکتی ہے۔
فیس کی تفصیلات جاننے کے لیے آپ کو اپنے ضلع کے ضلعی کلرک کے دفتر سے رابطہ کرنا ہوگا۔
اگر آپ کم آمدنی والے ہیں اور فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، تو آپ عدالت سے فیس معاف کرنے کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
اگر بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر صرف ایک والد یا والدہ کا نام ہے؟
اگر بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر صرف ایک والد یا والدہ کا نام درج ہے، تب بھی دوسرے والد کو قانونی طور پر آپ کے بچے کے نام کی تبدیلی کے مقدمے کی اطلاع دی جائے گی، چاہے ان کا نام سرٹیفکیٹ پر موجود ہو یا نہ ہو۔




