ہیوسٹن: کمیونٹی کلچرل ڈے کے عنوان سے ایک خوبصورت اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور خاندانوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مختلف قومیتوں کی ثقافت، روایتی لباس، زبانوں، منفرد ثقافتی اشیاء اور روایتی لوازمات کی دلکش نمائش کی گئی۔
تقریب کے دوران شرکاء کو مختلف ممالک کی تہذیب و ثقافت سے آگاہ ہونے اور ایک دوسرے کی روایات کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔ مختلف زبانوں، رنگا رنگ ملبوسات اور ثقافتی انداز نے تقریب کو نہایت دلچسپ اور یادگار بنا دیا۔

اس موقع پر اس بات کا خوبصورت اظہار کیا گیا کہ اگرچہ شرکاء کا تعلق مختلف ممالک، زبانوں اور ثقافتوں سے ہے، تاہم اسلام کی مشترکہ تعلیمات اور اخوت کا رشتہ انہیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے اور اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔
منتظمین نے تقریب میں حصہ لینے والے تمام افراد، محنتی رضاکاروں اور مختلف اسٹالز لگانے والے وینڈرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی کاوشوں اور تعاون سے یہ تقریب کامیابی اور خوشگوار ماحول کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
کمیونٹی کلچرل ڈے نے تنوع میں اتحاد، باہمی احترام، محبت اور اسلامی بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال پیش کی۔




