Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home ثقافتی چوک

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے اعزاز میں ہیوسٹن میں میٹ اینڈ گریٹ

webdesk by webdesk
اکتوبر 7, 2026
in ثقافتی چوک
fb img 179135783737729
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن: این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کے اعزاز میں این ای ڈی ایلومنائی ایسوسی ایشن آف ہیوسٹن کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی میٹ اینڈ گریٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق طلبہ، پاکستانی امریکن کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

fb img 179135783489328

تقریب کا انعقاد اور میزبانی گل زیب مرتضیٰ اور مرتضیٰ حسین خان نے نہایت خوبصورتی اور خوش اسلوبی سے کی۔ شرکاء نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا خیرمقدم کیا اور این ای ڈی یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ خدمات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر این ای ڈی کے سابق طلبہ نے یونیورسٹی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی ادارے اور اس کے گریجویٹس کے درمیان مضبوط روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء نے این ای ڈی یونیورسٹی کی ترقی، طلبہ کی کامیابیوں اور مستقبل میں یونیورسٹی اور اس کے عالمی سطح پر موجود سابق طلبہ کے درمیان تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

fb img 179135782592425

تقریب خوشگوار ماحول میں جاری رہی، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور اپنی مادرِ علمی سے وابستہ یادیں اور تجربات بھی شیئر کیے۔ میٹ اینڈ گریٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

Tags: این ای ڈی یونیورسٹیہیوسٹنوائس چانسلر

Related Posts

whatsapp image 2026 11 19 at 4.46.51 am
ثقافتی چوک

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی نئی قیادت نے حلف اٹھا لیا

ہیوسٹن: پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیرِ اہتمام سال 2027-28 کے لیے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی...

by webdesk
نومبر 19, 2026
910171856 10240752863872000 1971503149297293393 n
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں اپنا ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے سالانہ اجلاس اور گالا 2026 کا شاندار انعقاد

ہیوسٹن: پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے زیرِ اہتمام سالانہ گالا 2026 کا شاندار...

by webdesk
نومبر 17, 2026
fb img 179471921055802
Community

ہیوسٹن میں اپنا ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے زیرِ اہتمام شاندار شاپنگ بازار کا انعقاد

ہیوسٹن: پاکستانی امریکن ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے ساؤتھ ٹیکساس چیپٹر کے سالانہ گالا کے موقع پر ہیوسٹن کے...

by webdesk
نومبر 16, 2026
901955822 18398213326160052 2253366225063839486 n
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں راحت فتح علی خان اور شہزمان علی خان کی شاندار میوزیکل پرفارمنس، شائقین جھوم اٹھے

ہیوسٹن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شہزمان علی خان کی شاندار...

by webdesk
نومبر 14, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune