Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home ثقافتی چوک

ہیوسٹن : ناصرہ زبیری کی "بے موسمی خواہشیں” کی دلکش تقریبِ رونمائی

webdesk by webdesk
جولائی 16, 2025
in ثقافتی چوک
ہیوسٹن : ناصرہ زبیری کی "بے موسمی خواہشیں” کی دلکش تقریبِ رونمائی
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن کی انٹرنیشنل آرٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایک باوقار اور یادگار ادبی شام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سے تشریف لانے والی معروف شاعرہ، ادیبہ اور سینئر صحافی ناصرہ زبیری مہمانِ خصوصی کے طور پر جلوہ افروز ہوئیں۔ یہ شام ان کے تازہ ترین شعری مجموعے ” موسمی خواہشیں ” کی تقریب رونمائی کے طور پر منائی گئی ۔ جو نہ صرف ان کی فکری گہرائی کا مظہر ہے بلکہ نسوانی جذبات اور عصری شعور کا ایک خوبصورت امتزاج بھی پیش کرتا ہے۔ناصرہ زبیری  کی نظموں میں عورت کا درد، سماج کی گونج، اور زندگی کے بے رنگ لمحوں کی تصویریں ایسی ہنر مندی سے ابھرتی ہیں کہ سننے والے دیر تک خاموش رہ کر صرف محسوس کرتے ہیں۔

518438184 782780324076368 6058756429022012415 n

تقریب میں ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سامعین میں نمایاں شخصیات میں فہیم اخوند، غضنفر ہاشمی اور زرتاشہ شاہ شامل تھیں، جنہوں نے ناصرہ زبیری کی علمی و ادبی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کے خیالات نے اس تقریب کو ایک فکری نشست میں بدل دیا جہاں ادب، محبت، زبان اور ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ناصرہ زبیری کی شاعری صرف لفظوں کا کھیل نہیں بلکہ روح کی آواز ہے۔ ان کے خیال میں "بے موسمی خواہشیں” وقت کے اس دور میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

518272556 782781097409624 3192498571482996153 n (1)

اس موقع پر ناصرہ زبیری کے شریکِ حیات، سینئر صحافی شہاب زبیری نے اپنی زندگی کی ہمسفر کے ساتھ گزارے گئے صحافتی و ادبی لمحات کو نہایت دلچسپ اور محبت بھرے انداز میں بیان کیا، جس نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ ان کے بیان کردہ واقعات نہ صرف دلچسپ تھے بلکہ اس جوڑی کے درمیان محبت، احترام اور فکری ہم آہنگی کی زندہ مثال بھی پیش کرتے تھے۔ ناصرہ زبیری نے اس حسین شام کے انعقاد پر منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنی کتاب سے منتخب اشعار سنا کر محفل کو گویا ایک تخلیقی وجدانی کیفیت میں مبتلا کر دیا۔ ان کی شاعری میں درد، خواب، تجربات اور خواہشوں کی ایسی تصویر کشی موجود تھی جو ہر دل میں اترتی چلی گئی۔ ناصر زبیری کے اشعار میں ایک ایسی نرمی، درد اور چمک تھی جو ہر دل کو اپنا اسیر کر لیتی ہے۔  یہ شام نہ صرف ادب سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک ناقابلِ فراموش لمحہ بنی بلکہ ہیوسٹن

518272631 782780667409667 7011084645328326921 n

کے ادبی منظرنامے میں ایک خوبصورت باب کا اضافہ بھی ثابت ہوئی۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے کہا کہ یہ صرف ایک کتاب کی رونمائی نہیں تھی، بلکہ ایک ادبی تحریک کا آغاز محسوس ہوا۔ ایسی شامیں وہ ثقافتی ورثہ ہیں جو نسلوں کے دلوں میں روشنی بکھیرتی ہیں۔

518273148 782780977409636 6239362802872588008 n

Related Posts

ہیوسٹن میں “کتاب و چائے” کی یادگار شام، پرویز جعفری کے نام
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں “کتاب و چائے” کی یادگار شام، پرویز جعفری کے نام

ہیوسٹن کی ادبی فضا اس وقت اور بھی معطر ہو گئی جب پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیرِ...

by webdesk
فروری 17, 2026
ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کی تقریب
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کی تقریب

ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل کویت نے 65ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں...

by webdesk
فروری 16, 2026
ہیوسٹن میں  شاندار شعری نشست
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں شاندار شعری نشست

ہیوسٹن میں امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی کے اسٹوڈیو میں " ہمارا ہیوسٹن " کی جانب سے ایک یادگار اور...

by webdesk
فروری 9, 2026
لُونر نیو ایئر گالا: سیاسی تنظیم اور اجتماعی وژن کا واضح اظہار
ثقافتی چوک

لُونر نیو ایئر گالا: سیاسی تنظیم اور اجتماعی وژن کا واضح اظہار

دی بریئر کلب میں منعقد ہونے والا لُونر نیو ایئر گالا محض ایک ثقافتی یا سماجی تقریب نہیں تھا، بلکہ...

by webdesk
فروری 7, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune