ہیوسٹن: فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابیوں کی خوشی میں ہیوسٹن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نومنتخب کاؤنٹی قیادت اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
تقریب میں نومنتخب کاؤنٹی جج ڈیکسٹر مک کوئے، ڈسٹرکٹ اٹارنی برائن مڈلٹن، ڈسٹرکٹ کلرک بیورلی میک گریو واکر، کاؤنٹی کلرک سونیا جونز، کاؤنٹی ٹریژرر جیفری بونی، کمشنر گریڈی پریسٹیج، سونیا راش اور کمشنر اپریل جونز سمیت دیگر منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا اہتمام ممتاز کمیونٹی رہنماؤں سلمان رزاقی، سلطان پرویز اور شہزاد خان نے کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے انتخابی کامیابیوں پر نومنتخب نمائندوں کو مبارکباد دی اور جمہوری عمل میں ووٹرز کے کردار کو سراہا۔
نومنتخب نمائندوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے، مؤثر اصلاحات متعارف کرانے، حکومتی امور میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے اور عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں کمیونٹی رہنماؤں، سیاسی شخصیات اور شرکاء نے نومنتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




