ہیوسٹن: ہیوسٹن کمیونٹی آف میڈیا ایکسپو 2026 میں میڈیا کے پیشہ ور افراد، منتخب عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور متنوع کمیونٹیز کو درپیش اہم مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایونٹ میں ہیوسٹن اینڈومنٹ کی صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلیسا ویلانویوا بیئرڈ، ہیرس کاؤنٹی کی ایڈمنسٹریٹر ایریکا لی کارٹر اور کنڈر انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر روتھ لوپیز ٹرلی سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام کا اہم حصہ ’’منتخب عوامی نمائندے اور نسلی و لسانی میڈیا: ہمارے لیے اہم ترین مسائل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ نشست تھی، جس میں ٹیکساس کے ریاستی ارکانِ اسمبلی ڈاکٹر سلیمان لالانی، رون رینالڈز اور پینی مورالس شا نے حصہ لیا، جبکہ ہیرس کاؤنٹی کمشنر لیسلی بریونز بھی نمایاں مہمانوں میں شامل تھیں۔
ایکسپو کا مقصد میڈیا اور عوامی نمائندوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا اور مختلف ثقافتی و لسانی پس منظر رکھنے والی کمیونٹیز کے مسائل، ضروریات اور ترجیحات کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تقویت دینا تھا۔




