Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home City Chronicle

ڈاکٹر سلیمان لالانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عشائیہ اور میٹ اینڈ گریٹ، حامیوں کی بھرپور شرکت

webdesk by webdesk
ستمبر 30, 2026
in City Chronicle
fb img 17907555521870909
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن: ریاست ٹیکساس کے اسٹیٹ ریپریزنٹیٹو ڈاکٹر سلیمان لالانی کی دوبارہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مسٹر و مسز عبدالرحمٰن پٹیل کی رہائش گاہ پر میٹ اینڈ گریٹ اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر سلیمان لالانی کے ووٹرز، حامیوں اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء نے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے اور عوام تک امیدوار کا پیغام پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں انتخابی مہم کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی، جن میں گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطہ کرنا، انتخابی تشہیری کارڈز تقسیم کرنا، گھروں کے باہر انتخابی سائنز لگانا اور ذاتی رابطوں کے ذریعے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی حمایت میں اضافہ کرنا شامل ہیں۔

fb img 17907555595921111

شرکاء نے ڈاکٹر سلیمان لالانی کے عوامی خدمات کے ریکارڈ اور ان کے حلقے کے لوگوں سے رابطے کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نرم مزاج، خوش اخلاق اور عوام کے لیے دستیاب رہنے والے نمائندے ہیں۔ ان کے مطابق ڈاکٹر لالانی فون کالز کا عموماً 24 گھنٹوں کے اندر جواب دینے اور لوگوں کے مسائل سننے کی کوشش کرتے ہیں۔

تقریب میں ڈاکٹر زکیہ لالانی کے کردار کو بھی سراہا گیا اور انہیں اپنے شوہر کے لیے معاون اور حوصلہ افزا شریکِ حیات قرار دیا گیا۔ شرکاء نے دونوں میاں بیوی کی سادگی، خوش اخلاقی اور کمیونٹی سے روابط کا ذکر کیا۔

Tags: امریکہانتخابی مہمڈاکٹر سلیمان لالانیہیوسٹن

Related Posts

drainage pic
City Chronicle

ہیوسٹن میں بارش کے بعد بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟

ہیوسٹن میں ایک بار پھر شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث...

by webdesk
اکتوبر 2, 2026
fb img 179085120253934
City Chronicle

ہیوسٹن سٹی ہال میں ورک فورس ایجوکیشن پر اہم مکالمہ، تعلیمی، طبی اور صنعتی شعبوں کے رہنماؤں کی شرکت

ہیوسٹن: ورلڈ چیمبر آف کامرس ٹیکساس کے زیرِ اہتمام ہیوسٹن سٹی ہال میں ورک فورس ایجوکیشن کے موضوع پر ایک...

by webdesk
اکتوبر 1, 2026
houston parking
City Chronicle

میٹرو ہیوسٹن: فینن ساؤتھ پارک اینڈ رائیڈ کے پارکنگ ریٹس میں تبدیلی

ہیوسٹن کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس METRO نے فینن ساؤتھ پارک اینڈ رائیڈ پر پارکنگ کے ریٹس میں تبدیلی کا اعلان...

by webdesk
اکتوبر 1, 2026
fb img 17907441186050505
City Chronicle

پاکستان بزنس فورم ہیوسٹن کے زیرِ اہتمام جنوبی ایشیا سے متعلق سیمینار، الزبتھ تھریلکیلڈ کی خصوصی شرکت

ہیوسٹن: پاکستان بزنس فورم ہیوسٹن، ٹیکساس کے زیرِ اہتمام جنوبی ایشیا سے متعلق ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،...

by webdesk
ستمبر 30, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune