Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home Uncategorized

ہیوسٹن میں جامعہ کراچی کے سابق طالب علموں کی تقریب

webdesk by webdesk
فروری 6, 2026
in Uncategorized
ہیوسٹن میں جامعہ کراچی کے سابق طالب علموں کی تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن میں جامعہ کراچی کے سابق طالب علموں کی ایک شاندار بیٹھک ہوئی تو ہر ایک کے ذہنوں میں ماضی کی یادیں ترو تازہ ہوگئیں۔  دیارِ غیر میں بسنے والے یہ سابق طلبہ اپنی مادرِ علمی کے ساتھ صرف یادوں کے رشتے تک محدود نہیں ہیں۔ وہ اپنا وقت، فکر، وسائل اور عمل استعمال کر کے اس رشتے کو زندہ رکھتے ہیں۔ اس شام کی فنڈریزنگ محض چند عطیات جمع کرنے کی تقریب نہیں تھی بلکہ یہ اجتماعی شعور، مشترکہ پیغام اور متحدہ نیت کا مظہر تھی۔  صوفیہ صدیقی کی میزبانی نے اس شام کو اور بھی خاص بنایا۔ ان کے نرم لہجے، الفاظ کی روانی اور پروگرام کو مربوط رکھنے کی صلاحیت نے محفل کو محض ایک تقریب نہیں بلکہ ایک مربوط داستان کی شکل دے دی، جہاں ہر لمحہ اگلے لمحے سے خوبصورتی سے جڑا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔

626972982 10237439689469295 4708472615695026851 n

صدر اعظم اختر، جنرل سیکرٹری غلام محی الدین چشتی، اور ڈائریکٹرز عبدل رحمان پٹیل، آفتاب سلاٹ، فیروز احمد، عامر سبزواری، شہاب علوی، سہیل احمد، عبد الرؤف خان اور طاہر وفاقانی اس جذبے کی بہترین مثال ہیں۔ یہ لوگ صرف انتظامی ٹیم نہیں بلکہ علم کے چراغ ہیں جو ہیوسٹن سے کراچی تک کے راستے کو روشن رکھتے ہیں۔ ان کی محنت، یکسوئی اور وژن نے اس انجمن کو ایک تحریک میں بدل دیا ہے۔ ہر وہ شخص جو کبھی جامعہ کراچی کا طالب علم رہا، اس شام محض مہمان نہیں بلکہ اپنی مادرِ علمی کا ذمہ دار وارث تھا۔ ان کے چہروں پر فخر، دلوں میں یادیں اور اندر ایک خاموش عہد تھا کہ وہ اپنی یونیورسٹی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

627234879 10237439683709151 4956409294935849834 n

یہی جذبہ انہیں عطیات دینے اور ہر سال اس مشن کا حصہ بننے کی ترغیب دیتا ہے۔ گزشتہ سال اس فنڈریزنگ سے 25 لاکھ روپے، 65  طلبہ تک پہنچے تھے۔ اس سال اسی جذبے، اعتماد اور کمیونٹی کی بھرپور شرکت نے یہ تعداد بڑھا کر 150طلبہ تک پہنچا دی۔ یہ محض فنڈریزنگ نہیں تھی بلکہ اعتماد کا اظہار تھا، جو کمیونٹی نے انجمن پر کیا، اور یقین تھا جس نے ہدف سے بڑھ کر عطیات کو ممکن بنایا۔

تصاویر بشکریہ:- جعفر خان

628262343 10237439688829279 808701949525237414 n

Related Posts

wills high school
Uncategorized

ولس ہائی اسکول میں سکیورٹی سخت، طلبہ کی میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ

ولس، ٹیکساس: نئے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد ولس ہائی اسکول میں اسلحے سے متعلق مسلسل واقعات کے بعد...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
recent price
Uncategorized

ایران جنگ کے اثرات، ٹیکساس میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح کے قریب

ٹیکساس میں ڈیزل تقریباً 6 ڈالر فی گیلن، ہیوسٹن میں بھی قیمت 5.89 ڈالر تک پہنچ گئی؛ مہنگے ایندھن سے...

by webdesk
ستمبر 21, 2026
housto flood
Uncategorized

ہیوسٹن کی سیلاب سے نمٹنے کی نئی حکمتِ عملی پاکستانی کمیونٹی کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟

ہیوسٹن، ٹیکساس: ہیوسٹن میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے کئی دہائیوں سے نالوں، ڈرینج سسٹم، پانی روکنے والے تالابوں اور...

by webdesk
ستمبر 18, 2026
aerial image
Uncategorized

ہیوسٹن میں ہیلتھ کیئر تعلیم کے نئے مواقع، لیگیسی ایجوکیشن کا نیا کیمپس قائم کرنے کا اعلان

کیٹی فری وے پر 28 ہزار مربع فٹ پر مشتمل کیمپس کھولنےکا منصوبہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے لیے بھی...

by webdesk
ستمبر 15, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune