Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شخصیات

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی یاد میں تقریب

webdesk by webdesk
نومبر 27, 2025
in شخصیات
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی یاد میں تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن میں پاکستانی فلمی ہیرو وحید مراد کی 42 ویں برسی پر مداحوں نے ان کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کر کے نہ صرف ان کے فن و شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا بلکہ ان کی کامیاب زندگی کا جشن بھی منایا گیا۔ یہ یادگار تقریب لیکسی پوائنٹ ہیوسٹن کے ایک ہال میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام معروف کمیونٹی لیڈر سراج نارسی اور میڈیا پرسن ذیشان اکرم مرزا نے کیا۔

589077169 25627517073499103 5343237515953968999 n

تقریب میں مداحوں، فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی اور وحید مراد کے دور اور ان کے نمایاں کام کو یاد کرتے ہوئے دل سے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مرحوم کے فرزند عادل مراد نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "وحید مراد کا فن، انداز اور شخصیت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 42 سال گزر جانے کے باوجود دنیا بھر میں جس طرح انہیں یاد رکھا جا رہا ہے، وہ فن کی دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں۔” انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محبت اور احترام کے ساتھ اس دن کو یادگار بنایا۔

588524673 25627526190164858 1182684509438145904 n

اس موقع پر سراج نارسی، غضنفر ہاشمی، جمی فالی، رشید فاروقی، شاہ غزالی، طارق منہاس، یاسمین اکمل، نزہت حسین، مسعود احمد، سعید گدی، اور عاصم ترمذی سمیت دیگر افراد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کا آغاز ذیشان مرزا نے حاضرین کے ساتھ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھ کر کیا اور تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ آخر میں سراج نارسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور لیکسی پوائنٹ کے شاہد ہاشمی کے تعاون کو خصوصی طور پر سراہا۔تقریب کا سب سے یادگار پہلو یہ تھا کہ وحید مراد کے مشہور نغمات نہ صرف تصویری شکل میں ٹی وی پر دکھائے گئے بلکہ ہیوسٹن کے سلیم تجانی اور ندیم اشرفی کی ٹیم نے نغمات پیش کر کے محفل کو مزید جادوئی اور یادگار بنا دیا۔

587839266 25627517523499058 7956284540202707255 n

تصاویر بشکریہ : امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی

Related Posts

675249522 2916081018731284 3975224457044650651 n
شخصیات

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کراچی کا دورہ، بچوں کی صحت کے لیے اہم طبی سامان کا عطیہ

سعید شیخ، صدر ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی قیادت میں ایک وفد، جس میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف...

by webdesk
اپریل 20, 2026
محمد سعید شیخ کو ہیومینیٹیرین پارٹنر کے اعزاز سے نوازا گیا
شخصیات

محمد سعید شیخ کو ہیومینیٹیرین پارٹنر کے اعزاز سے نوازا گیا

یہ ایک قابلِ فخر اور متاثرکن شام تھی جب ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر اور الائنس فار...

by webdesk
نومبر 8, 2025
6a2ab62c 3522 4bec 8e68 10ad53522a6f
شخصیات

سعید شیخ کی ترک ایئرلائنز ایونٹ میں شاندار کامیابی

ہوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے گزشتہ شب ترک ایئرلائنز کارپوریٹ کلائنٹ کلب ایپریسی ایشن...

by webdesk
اکتوبر 9, 2025
Dr. Shabnam Lutafali to Highlight Jinnah’s Timeless Vision in Today’s World
شخصیات

ڈاکٹر شبنم لطاف علی کا خطاب: قائداعظم کا پیغام آج بھی زندہ اور رہنما

قائداعظم فاؤنڈیشن یو ایس اے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کر رہا ہے جس کا عنوان ہے "بابائے قوم کی...

by webdesk
ستمبر 8, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune