Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

ہلالِ امتیاز یافتہ تنویر احمد، پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے معمار

Maqsood Hussain by Maqsood Hussain
اگست 27, 2025
in شہر نامہ
ہلالِ امتیاز یافتہ تنویر احمد، پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے معمار
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ میں مقیم ممتاز بزنس مین اور ہلالِ امتیاز کے حامل تنویر احمد نے پاکستان کے اسمارٹ ولیجز انیشی ایٹو کے لیے دو لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انقلابی منصوبہ دیہی برادریوں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں پانچ اسمارٹ ولیجز قائم کیے جائیں گے جن پر فی گاؤں پچاس ہزار ڈالر لاگت آئے گی، جبکہ آئندہ مراحل میں مزید دیہات کو شامل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت مقامی آبادیوں کو ڈیجیٹل سروسز، ای-لرننگ، ٹیلی ہیلتھ اور جدید رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جو پسماندہ علاقوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لائے گی۔

485136335 969478785316218 8038380916352235121 n 1140x760

یہ اعلان وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کی موجودگی میں کیا گیا، جنہوں نے تنویر احمد کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کی بہترین مثال ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کس طرح قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اور اس وقت سلیکان ویلی میں مقیم تنویر احمد نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"یہ تو صرف آغاز ہے۔ اسمارٹ ولیجز نہ صرف لوگوں کو جوڑیں گے بلکہ تعلیم، صحت اور کاروبار کے مواقع بھی فراہم کریں گے، جو دیہی پاکستان کو ایک نئی سمت دیں گے۔

screenshot 2025 08 27 113323

اسمارٹ ولیجز انیشی ایٹو دراصل سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک اور ایک ایسے پاکستان کے خواب کی عکاسی کرتا ہے جو زیادہ اسمارٹ اور باہم مربوط ہو

Related Posts

fb img 1795086195798048
شہر نامہ

ہیوسٹن میں برائس بایو گرین وے انڈر پاسز کی تکمیل، شارپسٹاؤن ٹریل کے دوسرے مرحلے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

ہیوسٹن: شہر میں تفریحی سرگرمیوں، پیدل چلنے اور سائیکلنگ کی سہولیات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت...

by webdesk
نومبر 21, 2026
fb img 1795088423421086
شہر نامہ

سائپریس فیئر ہیوسٹن چیمبر آف کامرس کے ماہانہ ظہرانے کا انعقاد، میٹرس میک خصوصی مہمان مقرر

ہیوسٹن: سائپریس فیئر ہیوسٹن چیمبر آف کامرس کے ماہانہ ظہرانے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی کاروباری شخصیات، کمیونٹی...

by webdesk
نومبر 21, 2026
fb img 1795084163462002
شہر نامہ

ہیوسٹن میں اقوامِ متحدہ کی امریکی ایسوسی ایشن کے نیشنل لیڈرشپ سمٹ کا پہلی بار انعقاد

ہیوسٹن: اقوامِ متحدہ کی امریکی ایسوسی ایشن کے نیشنل لیڈرشپ سمٹ کا پہلی مرتبہ ہیوسٹن میں انعقاد کیا گیا، جس...

by webdesk
نومبر 20, 2026
fb img 1795090243070089
شخصیات

کانگریس ویمن سلویا آر گارسیا کو ہیوسٹن ایسٹ اینڈ چیمبر آف کامرس کے 2026 ایسٹ اینڈ لیجنڈ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ہیوسٹن: ہیوسٹن ایسٹ اینڈ چیمبر آف کامرس کی جانب سے امریکی کانگریس کی رکن سلویا آر گارسیا کو ان کی...

by webdesk
نومبر 20, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune