Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

سبز ہلالی پرچم کی شان: ہیوسٹن میں یومِ تشکر کی تقریب

webdesk by webdesk
مئی 17, 2025
in شہر نامہ
سبز ہلالی پرچم کی شان: ہیوسٹن میں یومِ تشکر کی تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

رپورٹ : مقصود حسین

تصاویر:امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی

جب بھی تاریخ قوموں کی عظمت کا باب رقم کرتی ہے، وہ صرف ہتھیاروں کی جھنکار سے نہیں بلکہ قربانیوں، اتحاد، اور حق پر یقین کے جذبے سے روشن ہوتی ہے۔ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ نے ایسا ہی ایک قابلِ فخر لمحہ یومِ تشکر کی صورت میں منایا، جو بھارتی جارحیت کے خلاف قوم کے عزم، جذبے اور اللہ تعالیٰ کی نصرت پر شکرانے کی علامت تھا۔ تقریب کا سب سے روح انگیز لمحہ اس وقت آیا جب قونصل جنرل آفتاب شیخ نے قومی ترانے کی پرجوش گونج میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔ یہ پرچم محض کپڑے کا ٹکڑا نہیں، بلکہ شہیدوں کے لہو، غازیوں کے حوصلے، اور قوم کے ایمان کی جیتی جاگتی علامت ہے۔ اُس لمحے فضا میں صرف نغمہء وطن نہیں، بلکہ شہداء کی روحوں کا تقدس بھی محسوس کیا جا رہا تھا۔

dua

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی روحانی روشنی نے ماحول کو پاکیزگی سے بھر دیا۔تقریب کا ایک اہم اور پُراثر پہلو شہداء کے لیے دعا تھی۔ وہ سپوت جنہوں نے سرحدوں پر دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر جامِ شہادت نوش کیا، اُن کی یاد میں اشکبار آنکھوں سے اُٹھے ہوئے ہاتھ، اس قوم کے شکر گزار دلوں کا اظہار تھے۔ عام شہریوں کی قربانیاں بھی برابر یاد کی گئیں، جنہوں نے خاموشی سے تکلیفیں برداشت کیں مگر وفاداری سے ایک لمحے کو بھی پیچھے نہ ہٹے۔ تقریب میں ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔ عامر زیدی، تنویر احمد، ڈاکٹر آصف قدیر، سراج نارسی، سعید شیخ سمیت دیگر معزز عمائدین کی موجودگی اس بات کا اعلان تھی کہ وطن سے محبت سرحدوں کی محتاج نہیں۔ ہر پاکستانی دل، چاہے وہ کہیں بھی ہو، پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے۔

497900207 1268510078617462 8282707162091368116 n

پاکستانی کمیونٹی کے ان اہم رہنماؤں نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔ جن کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔قونصل جنرل آفتابچودھری نے ہیوسٹن ٹربیون اور امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو میں نہایت جذباتی اور ولولہ انگیز انداز میں کہا کہ آج ہم اس عظیم دن کو یومِ تشکر کے طور پر مناتے ہیں تاکہ ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کریں، جس نے ہمیں نہ صرف اپنی سرزمین کے دفاع کی توفیق دی بلکہ ہمیں دشمن کے مقابل سینہ تان کر کھڑے رہنے کا حوصلہ بھی عطا فرمایا۔ یہ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، قوم کی دعاؤں، اور ایمان کی طاقت تھی جس نے باطل کو شکست دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریے کا نام ہے، اور اس نظریے کی حفاظت ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

y

تقریب کا اختتام قومی یکجہتی، شکر گزاری اور عزمِ نو کے ساتھ ہوا۔ شرکت کرنے والوں نے نہ صرف شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا بلکہ اس عہد کی بھی تجدید کی کہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، اور نظریاتی بنیادوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔یہ دن نہ صرف ایک جشنِ فتح تھا بلکہ ایک نیا حوصلہ، ایک نیا عہد، اور آنے والے کل کے لیے امید کی شمع بھی۔

498191934 1268510195284117 3925487032374508188 n

Related Posts

670789292 1321946713321790 8537842940097608298 n
شہر نامہ

ہیوسٹن : اسلاموفوبیا کے درمیان اتحاد اور احتساب کا پیغام

ہیوسٹن کے صابرین سینٹر میں جمعہ کی نماز کے موقع پر نمازیوں نے احترام، احتساب اور پُرامن بقائے باہمی کا...

by webdesk
اپریل 13, 2026
default
شہر نامہ

پاکستان ریزولوشن ڈے کا ہیوسٹن میں پرچم کشائی کی تقریب

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے 23 مارچ کو پاکستان ریزولوشن ڈے ایک خوبصورت پرچم کشائی کی تقریب کے...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا
شہر نامہ

ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا

پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (پی اے جی ایچ) نے عرب کلچر سینٹر کے عید فیسٹیول میں پاکستان...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع
شہر نامہ

ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع

ہیوسٹن کے بنکر ہِل ایلیمنٹری اسکول کے داخلی دروازے سے اس ہفتے رمضان کی سجاوٹ ہٹا دی گئی۔ اسپرنگ برانچ...

by webdesk
مارچ 7, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune