Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

کانسٹیبل علی شیخانی نے تین ماہ کی تنخواہ مکمل طور پر عطیہ کر دی

webdesk by webdesk
اپریل 12, 2025
in شہر نامہ
کانسٹیبل علی شیخانی نے تین ماہ کی تنخواہ مکمل طور پر عطیہ کر دی
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد امریکی پولیس کانسٹیبل اور شہرت یافتہ بزنس مین نے 16 جون 2024 کو کیا گیا ایک اہم وعدہ پورا کردکھایا۔ جب انہوں نے اپنی کانسٹیبل کی 100 فیصد تنخواہ فورٹ بینڈ کاؤنٹی کی فلاحی تنظیموں کو عطیہ کر دی۔ یہ اقدام اُن کی عوامی خدمت کے جذبے اور معاشرے کی بہتری کے لیے اُن کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ علی شیخانی نے پہلے 3 ماہ کی تن خواہ امریکی فلاحی تنظیموں کو عطیہ کی تو اس موقع پر تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ali 2

جنوری سے مارچ تک، ایک منتخب عہدیدار کے طور پر حاصل کی گئی اُن کی تنخواہ درج ذیل 6 نمایاں فلاحی تنظیموں کو دی گئی جو مقامی افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا رہی ہیں

  • چائلڈ ایڈووکیٹس آف فورٹ بینڈ
  • دی آرک آف فورٹ بینڈ
  • فورٹ بینڈ پاز
  • امریکن لیجن پوسٹ #942
  • ہسپانک ہیریٹیج الائنس (H2A)
  • فیملی لائف اینڈ کمیونٹی ریسورسز سینٹر

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی شیخانی نے اعلان کیا کہ وہ اپنے عہدے کی چار سالہ مدت کے دوران ملنے والی 6 لاکھ امریکی ڈالرز کی مجموعی تنخواہ جو کہ 11 کروڑ پاکستانی رپے  سے زائد بنتی ہے امریکہ کی 100 سے زائد فلاحی تنظیموں میں تقسیم کریں گے۔ کمیونٹی کی خدمت صرف بیج پہننے کا نام نہیں، بلکہ ہر ممکن طریقے سے کچھ واپس لوٹانے کا جذبہ بھی ضروری ہے۔

ali 3

ان کا مزید کہنا تھا کہ  مجھے ان شاندار اداروں کی مدد کرنے پر فخر ہے جو فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے شہریوں  کی زندگیوں میں حقیقی فرق ڈال رہے ہیں۔ علی شیخانی، فورٹ بینڈ کاؤنٹی پریسنکٹ 3 کے منتخب کانسٹیبل ہیں۔ وہ عوامی تحفظ اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ اپنی مکمل تنخواہ عطیہ کرنے کا حالیہ اقدام اُن کے عوامی خدمت کے پختہ عزم کی واضح مثال ہے۔

ali

Related Posts

fb img 179006393385022
City Chronicle

ہیوسٹن شپ چینل کی معاشی اہمیت اجاگر، بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار

ہیوسٹن: ہیوسٹن شپ چینل کو شہر اور ریاست ٹیکساس کی معیشت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے صنعتی شعبے کے...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
fb img 178989513848737
شہر نامہ

ہیوسٹن میں نیشنل ایشین امریکن ایوانِ تجارت کی سالانہ کانفرنس، 700 سے زائد کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کی شرکت

ہیوسٹن: نیشنل ایشین و پیسیفک آئی لینڈر امریکن چیمبر آف کامرس اینڈ انٹرپرینیورشپ کے زیرِ اہتمام 2026 کی سالانہ کانفرنس...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 1789918440348 (1)
شہر نامہ

ہیوسٹن میں کراچی کانفرنس، پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل پر اہم تبادلۂ خیال

ہیوسٹن: پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل، صحت کے شعبے میں نئے مواقع، افرادی قوت کی ترقی اور بین الاقوامی...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 178971719548304
شہر نامہ

یوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو کی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری، ہائی وے 288 کے ساتھ نئے زرعی کمپلیکس کا سنگِ بنیاد

ہیوسٹن: ہیوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری کا آغاز کرتے...

by webdesk
ستمبر 18, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune