Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home نوجوان نسل

یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے 27 بین الاقوامی طلبہ کے ویزے منسوخ

webdesk by webdesk
اپریل 11, 2025
in نوجوان نسل
یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے 27 بین الاقوامی طلبہ کے ویزے منسوخ
Share on FacebookShare on Twitter

یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن  کے حکام نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے 27 بین الاقوامی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ اوپن ڈورز کے مطابق  ٹیکساس میں بین الاقوامی طلبہ کی تیسری سب سے بڑی تعداد رکھنے والی یونیورسٹی ہے۔  یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا، "یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن اس بات سے آگاہ ہے کہ 27 بین الاقوامی طلبہ کے ویزے حالیہ دنوں میں غیر متوقع طور پر تبدیل ہو گئے ہیں ۔ یو ٹی اے  حکام متاثرہ طلبہ سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ ان کے حالات کے مطابق انہیں ضروری معلومات اور مدد فراہم کی جا سکے۔   یو ٹی اے کی کی صدر جینیفر کوولی نے کیمپس کمیونٹی کو ایک خط میں آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کے پاس ویزہ منسوخی کے فیصلوں کی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم اپنی بین الاقوامی طلبہ برادری کی مدد کے لیے پرعزم ہیں تاکہ انہیں ضروری معاونت فراہم کی جا سکے۔ گزشتہ  چند دنوں میں ٹیکساس بھر میں 100 سے زائد بین الاقوامی طلبہ کو اطلاع ملی کہ ان کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں یا ان کی امیگریشن حیثیت اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم میں ختم کر دی گئی ہے۔

university

یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس نے رپورٹ کیا کہ 27 طلبہ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ یونیورسٹی آف ٹیکساس ڈلاس نے 19 متاثرہ طلبہ کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹیکساس میں تقریباً 90,000 بین الاقوامی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ کن بنیادوں پر حکومت نے ان طلبہ کو ویزہ منسوخی کے لیے منتخب کیا، تاہم امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ بین الاقوامی طلبہ کے سوشل میڈیا کو "یہودی مخالف” نظریات کے حوالے سے جانچ رہا ہے۔  یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے ان افراد کو ملک بدر کرنے کی مہم تیز کر دی ہے، جنہوں نے گزشتہ سال کالج کیمپسز میں فلسطین کے حق میں احتجاج میں شرکت کی تھی، ان میں کچھ ایسے بھی شامل ہیں جو قانونی مستقل سکونت رکھتے ہیں۔ یو ٹی اے حکام کے مطابق، کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ابھی تک یونیورسٹی سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کیمپس میں کسی کارروائی کی اطلاع ہے۔ صدر کوولی نے طلبہ کو یونیورسٹی کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی کی یاد دہانی کرائی کہ اگر کسی طالب علم، فیکلٹی یا عملے کے رکن سے امیگریشن افسران رابطہ کریں تو انہیں کس طرح ردِ عمل دینا چاہیے۔ معلوم ہوا ہے کہ  یونیورسٹی کا دفتر برائے بین الاقوامی تعلیم تمام متاثرہ طلبہ سے براہ راست رابطے میں ہے۔  

office

Related Posts

fb img 1795084163462002
شہر نامہ

ہیوسٹن میں اقوامِ متحدہ کی امریکی ایسوسی ایشن کے نیشنل لیڈرشپ سمٹ کا پہلی بار انعقاد

ہیوسٹن: اقوامِ متحدہ کی امریکی ایسوسی ایشن کے نیشنل لیڈرشپ سمٹ کا پہلی مرتبہ ہیوسٹن میں انعقاد کیا گیا، جس...

by webdesk
نومبر 20, 2026
fb img 1794318760371089
ثقافتی چوک

فورٹ بینڈ کاؤنٹی ایپک سینٹر میں پانچویں سالانہ حلال سوشل کا شاندار انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

فورٹ بینڈ کاؤنٹی ایپک سینٹر میں پانچویں سالانہ "حلال سوشل" کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد، خصوصاً...

by webdesk
نومبر 10, 2026
fb img 1794318679819073
ثقافتی چوک

ہیوسٹن میں کمیونٹی کلچرل ڈے کا شاندار انعقاد، مختلف ثقافتوں اور روایات کے رنگ بکھر گئے

ہیوسٹن: کمیونٹی کلچرل ڈے کے عنوان سے ایک خوبصورت اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف...

by webdesk
نومبر 10, 2026
fb img 179326821219007
نوجوان نسل

الیف آئی ایس ڈی اور ویسٹ چیز ڈسٹرکٹ کے اشتراک سے فال فیسٹیول کا انعقاد

ہیوسٹن: الیف انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ نے ویسٹ چیز ڈسٹرکٹ کے اشتراک سے ایک رنگا رنگ فال فیسٹیول کا انعقاد کیا،...

by webdesk
اکتوبر 29, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune