Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home نوجوان نسل

امریکا : بین الاقوامی طالب علموں کے اچانک ویزے منسوخ

webdesk by webdesk
اپریل 8, 2025
in نوجوان نسل
امریکا : بین الاقوامی طالب علموں کے اچانک ویزے منسوخ
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اب تک 141 بین الاقوامی طالب علموں کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک ہفتہ پہلے بتایا تھا کہ 300 طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جاچکے ہیں۔ اس تناسب سے منسوخ ویزوں کی تعداد 450 تک پہنچ چکی ہے۔  جن یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں ہارورڈ، اسٹینفورڈ، مشی گن، یوسی ایل اے، یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن،منی سوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی منکاٹو اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان طالب علموں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے جو فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرتے رہے ہیں لیکن ساتھ ہی کچھ  کے ویزے اس بات کے باوجود منسوخ کردیے گئے ہیں کہ انہوں نے کسی مظاہرے میں حصہ ہی نہیں لیا تھا، بعض کیسز کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ  طلبہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ واضح رہے کہ ماضی میں یونیورسٹیاں حکومت کو آگاہ کرتی تھیں کہ ان کے کسی طلبہ نے ویزا اسٹیٹس کی خلاف ورزی کی ہے جس پر کارروائی کی جاتی تھی لیکن  اب ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ڈیٹا بیس سے انہیں معلوم ہورہا ہے کہ کسی طالب علم کا ویزا منسوخ کیا جا چکا ہے۔ ماضی میں ویزا منسوخ ہونے کی صورت میں بھی طلبہ کو اجازت تھی کہ وہ رہائشی اسٹیٹس برقرار رکھیں اور تعلیم مکمل کرلیں۔وہ صرف اپنے وطن لوٹ نہیں سکتے تھے کیونکہ اس صورت میں ان کی واپسی دوبارہ ویزا سے مشروط ہوتی تھی، رہائشی اسٹیٹس ختم ہونے کی وجہ سے اب طالب علم امریکا نہیں چھوڑے گا تو اسے گرفتاربھی کیا جاسکتا ہے۔

student 2

Related Posts

fb img 17901623131341132
نوجوان نسل

او ایس ایس او کی "بوٹس، بیجز اینڈ بلنگ گالا” تقریب، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور طلبہ کو خراجِ تحسین

ہیوسٹن: قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نوجوان نسل کے...

by webdesk
ستمبر 24, 2026
fb img 178980660664904
نوجوان نسل

شوگر لینڈ میں دی آنر رول اسکول کی 35ویں سالگرہ، تعلیمی سفر اور کامیابیوں کا جشن

شوگر لینڈ: دی آنر رول اسکول نے اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 178937666139955
نوجوان نسل

اسپائرنگ فیوچرز گالا 2026 کی شاندار تقریب، معروف فنکاروں کی شرکت

ہیوسٹن: اسپائرنگ فیوچرز گالا 2026 کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موسیقی، تفریح، بامقصد گفتگو اور مختلف...

by webdesk
ستمبر 15, 2026
fb img 178920253561531
نوجوان نسل

ٹیسلا ملازمین کی ہیوسٹن سٹی کالج میں پیشہ ورانہ تربیت مکمل

اسٹافورڈ: ٹیسلا اور ہیوسٹن سٹی کالج کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے تحت ٹیسلا کے ملازمین نے 11 ستمبر...

by webdesk
ستمبر 12, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune