موسیقی کے دیوانوں کے لیے ایک یادگار رات ہونے جا رہی ہے! عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم 31 مئی کومریکا سینٹر فرسکو میں لائیو پرفارم کریں گے۔ یہ شاندار کنسرٹ بارڈرلیس ٹور کا حصہ ہے۔ جو شائقین کو ان کے جادوئی انداز، خوبصورت آواز اور چارٹ ٹاپنگ گانوں کے ذریعے ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرے گا۔ یہ ایونٹ نصیر صدیقی (حبا انٹرٹینمنٹ)، 24 سیون انٹرٹینمنٹ، اور منّت گلوبل انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پیش کیا جا رہا ہے۔ کنسرٹ کا آغاز شام 7 بجے سے ہوگا اور یہ کومریکا سینٹر فرسکو، 2601 ایونیو آف دی اسٹارز، فرسکو، ٹیکساس 75034 میں منعقد ہوگا۔ ٹکٹ ٹکٹ ماسٹر پر دستیاب ہیں۔
![atif aslam coke studio live 2021 [f] (2)1639908911 0](https://houston-tribune.com/wp-content/uploads/2025/04/Atif-Aslam-Coke-Studio-Live-2021-F-21639908911-0-1-1024x683.jpg)
عاطف اسلم، جو عالمی موسیقی کی صنعت میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، اپنی پُرتاثیر گائیکی اور زبردست لائیو پرفارمنس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔ ان کے گانے بالی ووڈ، پاکستانی موسیقی اور بین الاقوامی سطح پر بے حد مقبول ہیں۔





