Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

ہیوسٹن میں رمضان کی رونقیں: پاکستان کی جھلک

webdesk by webdesk
مارچ 23, 2025
in شہر نامہ
ہیوسٹن میں رمضان کی رونقیں: پاکستان کی جھلک
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی طرح ہیوسٹن میں بھی رمضان کی روح پرور رونقیں دیکھنے کو مل رہی ہیں، جہاں آؤٹ ڈور افطار تقاریب کے بعد اب گرینڈ سحریوں کا رجحان بھی بڑھنے لگا ہے۔ کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں ان اجتماعات میں شرکت کرکے رمضان کی برکتوں کو سمیٹ رہے ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیراہتمام ایک شاندار گرینڈ سحری کا انعقاد کیا گیا ہےجس میں  بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امریکیوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شرکاء نے مزیدار سحری سے لطف اٹھایا، جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات اور دو عمرے کے ٹکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ایسوسی ایشن کے صدر سراج نارسی نے ممتاز کاروباری

485404637 10231837595715868 7857641735483103072 n

شخصیت علی شیخانی اور ترک ایئر لائن سمیت دیگر اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا، جن کی بھرپور معاونت سے یہ کامیاب تقریب ممکن ہوئی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر سراج نارسی کا کہنا تھا کہ افطار اور سحری کے یہ اجتماعات رمضان کی خوبصورت روایات کو نئی نسل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جنرل سیکریٹری عامر زیدی نے اس موقع پر کہا کہ ان سالانہ تقریبات کا مقصد صرف کمیونٹی کو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ وطن سے دور رہ کر بھی رمضان کی روایات اور رونقوں کو زندہ رکھنا ہے۔

486148816 10231837595315858 1113771342357768398 n

Related Posts

fb img 179006393385022
City Chronicle

ہیوسٹن شپ چینل کی معاشی اہمیت اجاگر، بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار

ہیوسٹن: ہیوسٹن شپ چینل کو شہر اور ریاست ٹیکساس کی معیشت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے صنعتی شعبے کے...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
fb img 178989513848737
شہر نامہ

ہیوسٹن میں نیشنل ایشین امریکن ایوانِ تجارت کی سالانہ کانفرنس، 700 سے زائد کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کی شرکت

ہیوسٹن: نیشنل ایشین و پیسیفک آئی لینڈر امریکن چیمبر آف کامرس اینڈ انٹرپرینیورشپ کے زیرِ اہتمام 2026 کی سالانہ کانفرنس...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 1789918440348 (1)
شہر نامہ

ہیوسٹن میں کراچی کانفرنس، پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل پر اہم تبادلۂ خیال

ہیوسٹن: پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل، صحت کے شعبے میں نئے مواقع، افرادی قوت کی ترقی اور بین الاقوامی...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 178971719548304
شہر نامہ

یوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو کی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری، ہائی وے 288 کے ساتھ نئے زرعی کمپلیکس کا سنگِ بنیاد

ہیوسٹن: ہیوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری کا آغاز کرتے...

by webdesk
ستمبر 18, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune