Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home Uncategorized

مسلم ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندی لگانے کے فیصلے پرایشیائی باشندوں میں تشویش

admin772 by admin772
مارچ 8, 2025
in Uncategorized
مسلم ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندی لگانے کے فیصلے پرایشیائی باشندوں میں تشویش
Share on FacebookShare on Twitter

ٹرمپ انتظامیہ نے 13 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر نئی سفری اور ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان ممالک میں پاکستان، افغانستان، ایران، لیبیا، فلسطین، عراق، سوڈان، صومالیہ، شام اور لبنان شامل ہیں۔ یہ ایگزیکٹو آرڈر 13 مارچ کو نافذ ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہوسٹن سمیت مختلف امریکی شہروں میں مقیم ایشیائی اور مسلم باشندوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے “نیا مسلم بین” قرار دے دیا اور قانونی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس فیصلے پر سخت عوامی ردعمل اور امریکی قانون سازوں کی مخالفت متوقع ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس اقدام کے بعد اگلے ہفتے سے افغان اور پاکستانی باشندے امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ یہ اقدام ریپبلکن صدر کی طرف سے پہلی مدت کے دوران 7 مسلم اکثریتی ممالک کے مسافروں پر پابندی کے بعد سامنے آیا ہے، یہ پالیسی 2018 میں امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے برقرار رکھنے سے قبل کئی بار دہرائی گئی تھی۔ سابق صدر جو بائیڈن نے 2021 میں اس پابندی کو ختم کرتے ہوئے اسے قومی ضمیر پر داغ مانا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس میں قومی سلامتی کے خطرات کا پتا لگانے کے لیے امریکا میں داخلے کے خواہش مند کسی بھی غیر ملکی کی سیکیورٹی جانچ پڑتال کو اور تیز کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ٹرمپ کی یہ ہدایت امیگریشن کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جو انہوں نے اپنی دوسری مدت کے آغاز میں شروع کیا تھا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ بھی آیا ہے کہ امریکی مسلمانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسرائیل مخالف پوسٹس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ حکام پوسٹس، کمنٹس اور شیئرز پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ اگر کوئی اسرائیل کے خلاف پوسٹ کرتا ہے تو اس کا قانونی اسٹیٹس خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ایسے طالب علم کا ویزا منسوخ کر دیا ہے، جس نے مبینہ طور پر حماس کی حمایت میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لیا تھا، رپورٹ کے مطابق یہ اس طرح کی پہلی کارروائی ہے۔ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ’کیچ اینڈ ریوینٹ‘ مہم میں ہزاروں طالب علموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے جائزے شامل ہوں گے۔ ہوسٹن میں رہائش پذیر مسلم اور ایشیائی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات آزادی رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔

Related Posts

tomball texas
Community

ہیوسٹن کے قریب کمپنی کا سپلیمنٹ واپس منگوانے کا اعلان، جانچ میں نقصان دہ مادہ مل گیا

ہیوسٹن، 8 اکتوبر 2026 — ٹیکساس کے شہر ٹومبال میں قائم ایک کمپنی نے اپنے ایک سپلیمنٹ کو پورے امریکا...

by webdesk
اکتوبر 8, 2026
drainage pic
City Chronicle

ہیوسٹن میں بارش کے بعد بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟

ہیوسٹن میں ایک بار پھر شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث...

by webdesk
اکتوبر 2, 2026
drainage pic
Uncategorized

ہیوسٹن کے گھر کے باہر سیلابی پانی، ڈھائی سال بعد مسئلہ حل ہوا — پاکستانی خاندانوں کے لیے کیا سبق ہے؟

اسپرنگ برانچ کے ایک گھر کے مالک کا کہنا ہے کہ برسوں کی شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا،...

by webdesk
ستمبر 30, 2026
fb img 179033004144605
Uncategorized

زندگی ٹرسٹ کا ہیوسٹن میں سالانہ فنڈ ریزنگ گالا، شہزاد رائے اور تابش ہاشمی کی خصوصی شرکت

ہیوسٹن: زندگی ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر 2026 کا انعقاد ہیوسٹن میں کیا گیا، جس میں پاکستانی...

by webdesk
ستمبر 25, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune