Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home Uncategorized

ہیوسٹن میں ” جناح لائبریری” کا شاندار افتتاح

admin772 by admin772
مارچ 7, 2025
in Uncategorized
ہیوسٹن میں ” جناح لائبریری” کا شاندار افتتاح
Share on FacebookShare on Twitter

قائد اعطم فاؤنڈیشن یو ایس اے کے زیراہتمام ” جناح لائبریری” کے افتتاحی تقریب کا اہتمام ہوا۔ اس تقریب کو سجانے میں قائد اعظم فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے پیٹرن انچیف ائیرکموڈور ( ر) خالد چشتی نے قائد اعظم کی سوانح حیات پر خصوصی لیکچر دیا۔ تقریب میں ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری، رکن کانگریس سلوسٹر ٹرنر، سلمان لالانی، قائد اعظم فاؤنڈیشن کے صدر طاہر بھٹی ، ہیوسٹن کراچی سسٹر ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ اور سراج نارسی نے بھی بطور خاص شرکت کی۔ اس کے علاوہ ممتاز اساتذہ، اسکالرز، کمیونٹی رہنما، اور تعلیمی ترقی کے حامی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ یہ نئی لائبریری بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور علم و دانش کے فروغ کے لیے ایک نمایاں سنگِ میل ثابت ہوگی۔ جناح لائبریری کو تعلیم و تحقیق کے مرکز کے طور پر تصور کیا گیا ہے، جہاں طلبہ، محققین اور علم کے متلاشی افراد کے لیے قیمتی وسائل دستیاب ہوں گے۔ لائبریری نا صرف کتابوں اور تحقیقی مواد کی فراہمی کا ذریعہ ہوگی بلکہ یہ کمیونٹی کی علمی اور فکری ترقی کا بھی اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ اس موقع پر قائداعظم فاؤنڈیشن یو ایس اے کا عزم تھا کہ وہ اس نوعیت کے منصوبے دوسرے شہروں میں قائم کریں گے۔ درحقیقت قائداعظم فاؤنڈیشن یو ایس اے نے اس منصوبے کے ذریعے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم، اتحاد اور روشنی کے فروغ کے لیے بانی پاکستان کے نظریات پر کاربند ہے۔ یہ لائبریری مستقبل کے رہنماؤں کو علم کے زیور سے آراستہ کرے گی، اور قائد اعظم کے اس خواب کو حقیقت میں بدلے گی جس میں ایک پڑھا لکھا، مضبوط اور باشعور معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ یہ مرکز نا صرف پاکستانی نژاد امریکیوں بلکہ تمام علمی و تحقیقی شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا، جہاں علم کے چراغ ہمیشہ روشن رہیں گے۔

Related Posts

پلس اور پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کا تاریخی سنگ میل
Uncategorized

پلس اور پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کا تاریخی سنگ میل

ایک خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ پلس نے پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے ساتھ مل کر...

by webdesk
مارچ 3, 2026
پی اے جی ایچ کا ہیوسٹن میں گرینڈ کمیونٹی سحری 2026 کا اعلان
Uncategorized

پی اے جی ایچ کا ہیوسٹن میں گرینڈ کمیونٹی سحری 2026 کا اعلان

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (PAGH) اپنی سالانہ کمیونٹی سحریکا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پروگرام 28 فروری 2026...

by webdesk
فروری 23, 2026
ایریکا لی کارٹر ہیرس کاؤنٹی کی نئی کاؤنٹی ایڈمنسٹریٹر مقرر
Uncategorized

ایریکا لی کارٹر ہیرس کاؤنٹی کی نئی کاؤنٹی ایڈمنسٹریٹر مقرر

ہیرس کاؤنٹی کی روزمرہ حکومتی امور چلانے کی سب سے اہم ذمہ داری اب ایک معروف سیاسی نام کے سپرد...

by webdesk
فروری 13, 2026
ہیوسٹن میں جامعہ کراچی کے سابق طالب علموں کی تقریب
Uncategorized

ہیوسٹن میں جامعہ کراچی کے سابق طالب علموں کی تقریب

ہیوسٹن میں جامعہ کراچی کے سابق طالب علموں کی ایک شاندار بیٹھک ہوئی تو ہر ایک کے ذہنوں میں ماضی...

by webdesk
فروری 6, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune