میسوری سٹی، ٹیکساس: این اے اے سی پی میسوری سٹی اینڈ وِسینٹی برانچ کے زیرِ اہتمام سالانہ فریڈم فنڈ ہیریٹیج سیلیبریشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں برانچ کے عہدیداران و ارکان، منتخب عوامی نمائندوں، مختلف سیاسی امیدواروں اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں این اے اے سی پی میسوری سٹی اینڈ وِسینٹی برانچ کے سابق صدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے برانچ کے ارکان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ فریڈم فنڈ ہیریٹیج سیلیبریشن میں شرکت ان کے لیے باعثِ خوشی اور اعزاز ہے۔

انہوں نے برانچ کی موجودہ صدر لنڈا کولمین اور تمام ارکان کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب کے دوران شہری حقوق، مساوات، کمیونٹی کی ترقی اور معاشرے میں مثبت کردار کے حوالے سے این اے اے سی پی کی خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے شہری حقوق کے تحفظ اور کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

فریڈم فنڈ ہیریٹیج سیلیبریشن این اے اے سی پی کی جانب سے کمیونٹی کے افراد اور معاونین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے ساتھ ساتھ شہری حقوق اور سماجی مساوات کے لیے تنظیم کی طویل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بھی اہم موقع ثابت ہوئی۔
تقریب کے اختتام پر برانچ کی صدر لنڈا کولمین اور ان کی ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی۔




