Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home قانونی نکتہ

پاکستانی امریکیوں اور مسلم کمیونٹی میں ووٹ کے اندراج کی خصوصی مہم کا آغاز

webdesk by webdesk
ستمبر 14, 2026
in قانونی نکتہ
fb img 178937607982622
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن: امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے متنازع قوانین کے نفاذ اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے باعث پاکستانی امریکیوں اور مسلم کمیونٹی کے لیے وسط مدتی انتخابات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس تناظر میں مسلم ووٹرز کی مایوس کن 15 فیصد شرحِ ووٹنگ کو 60 فیصد تک بڑھانے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

مہم کا بنیادی مقصد پاکستانی امریکیوں اور دیگر مسلم شہریوں میں ووٹ کے اندراج اور حقِ رائے دہی کے مؤثر استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ وہ امریکی سیاسی اور انتخابی عمل میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

fb img 178937613927136

ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے پاکستانی امریکی رہنماؤں کی جانب سے منعقدہ خصوصی آگاہی سیشن میں کمیونٹی سے اپیل کی گئی کہ تمام اہل امریکی مسلمان اور پاکستانی امریکی 5 اکتوبر تک اپنے ووٹ کا لازمی اندراج مکمل کریں اور آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

شرکاء نے کہا کہ مسلم امریکی کمیونٹی کو اپنے اجتماعی مفادات کے تحفظ اور جمہوری عمل میں مؤثر نمائندگی کے لیے انتخابی عمل میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ووٹ کا اندراج اور حقِ رائے دہی کا استعمال کمیونٹی کی سیاسی آواز کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔

fb img 178937609369527

مقررین نے کمیونٹی رہنماؤں، نوجوانوں اور رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں اور اہل افراد کو انتخابی عمل کا حصہ بننے کے لیے متحرک کریں۔

تصویر بشکریہ: کامران جیلانی

Tags: امریکہٹرمپہیوسٹن

Related Posts

fb img 179000960037301
قانونی نکتہ

نئے تعلیمی سال میں جیووینائل جسٹس ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس

ہیوسٹن: جیووینائل جسٹس ایڈوائزری کونسل کا نئے تعلیمی سال کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکاء کی بھرپور...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
fb img 178971816763317
قانونی نکتہ

وِلز اینڈ پروبیٹ کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام، وصیت اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر آگاہی

ہیوسٹن: وِلز اینڈ پروبیٹ کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام میں عوامی آگاہی اور کمیونٹی سے رابطے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔...

by webdesk
ستمبر 18, 2026
fb img 178919990104401
قانونی نکتہ

فورٹ بینڈ میں بچوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

شوگر لینڈ: چائلڈ ایڈووکیٹس آف فورٹ بینڈ کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی رہنماؤں، بچوں...

by webdesk
ستمبر 12, 2026
جنوری میں ٹیکساس کے 30 سے زائد نئے قوانین نافذ
قانونی نکتہ

جنوری میں ٹیکساس کے 30 سے زائد نئے قوانین نافذ

جنوری کے آغاز کے ساتھ ہی ٹیکساس میں تیس سے زائد نئے قوانین نافذ ہو چکے ہیں، جو روزمرہ زندگی...

by webdesk
جنوری 1, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune