ہوسٹن میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں یومِ استحصال کی چھٹی برسی کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے غیر قانونی اور یکطرفہ خاتمے کو اجاگر کیا گیا۔قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے سیمینار میں شرکت کی،

جس میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں، کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کے مستقل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی تعاون کے عزم کو دہرایا گیا۔

سیمینار کے مقررین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ تقریب میں شریک معزز مہمانوں میں سراج نارسی، تنویر احمد، انیق احمد اور سلمان رضوق شامل تھے جنہوں نے کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرنے اور عالمی سطح پر مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اس سے قبل شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔




