Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

بھارتی جارحیت کے خلاف ہیوسٹن میں بھرپور اجتماع

webdesk by webdesk
مئی 9, 2025
in شہر نامہ
بھارتی جارحیت کے خلاف ہیوسٹن میں بھرپور اجتماع
Share on FacebookShare on Twitter

حب الوطنی اور یکجہتی کے ایک ولولہ انگیز مظاہرے میں، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نے جمعرات کی شام پاکستان سینٹر کے جناح ہال میں پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے  ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب  بھارت کی جانب سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر کیے گئے بلااشتعال میزائل حملوں کے ردعمل میں منعقد کی گئی یہ وہ علاقے ہیں جو حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تقریب  پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر سراج نارسی کی قیادت میں  ہوئی جس میں ممتاز کمیونٹی رہنماؤں، نوجوانوں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ان حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور افواج سے غیر متزلزل حمایت کا عہد کی۔

495870146 23901817616069066 6356170030545200406 n

یہ تقریب نا صرف بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے امن، خودمختاری اور انصاف سے وابستہ عزم کی تجدید بھی تھی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ وہ سرزمینِ وطن سے ہزاروں میل دور ہیں، مگر ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ معروف کمیونٹی رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے جذبے سے بھرپور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف فکر کے لیے نہیں، بلکہ عزم کے ساتھ جمع ہوئے ہیں۔ ہیوسٹن میں ہماری آواز، پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے عالمی ترانے کا حصہ ہے۔ انہوں نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کو لکھا گیا خط بھی پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے پاکستان کے نقطۂ نظر کو تسلیم کرنے اور ایک باوقار امن کے حصول کے لیے انصاف پر مبنی حل کی حمایت پر زور دیا۔

495567726 23901817636069064 1175528226302757760 n

پاکستان کے قونصل جنرل برائے ہیوسٹن  آفتاب چوہدری نے اپنے خطاب میں اتحاد اور استقامت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن بلاوجہ جارحیت کا نشانہ بنے، تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اتحاد اور بیداری انتہائی اہم ہو جاتی ہے۔ ہمیں اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر دنیا کو دکھانا ہے کہ ہمارا عزم متزلزل نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر  واشنگٹن ڈی سی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی اسی جذبے کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  امن ہمارا حتمی مقصد ضرور ہے، لیکن نہ تو ہتھیار ڈال کر اور نہ ہی قومی وقار کی قربانی دے کر۔ جب حق پر کھڑے لوگ خاموش رہتے ہیں، تو وہ ناانصافی کو تقویت دیتے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم خواہ وطن میں ہوں یا بیرون ملک، جارحیت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے رہیں۔

11111111111111111

اس تقریب میں  پاکستان اور اس کے عوام کی سلامتی، استحکام اور طاقت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ حاضرین نے جذباتی انداز میں دعا میں شرکت کی اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ غلط معلومات کا مقابلہ کریں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کریں گے۔ تقریب کا اختتام ایک متفقہ قرارداد  کے ساتھ ہوا، جس میں تمام پاکستانی نژاد امریکیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ باخبر، متحرک اور پرعزم رہیں اور پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور پرامن عزائم کی بھرپور ترجمانی کرتے رہیں۔

495299972 23901816189402542 3818502271854155145 n

Related Posts

670789292 1321946713321790 8537842940097608298 n
شہر نامہ

ہیوسٹن : اسلاموفوبیا کے درمیان اتحاد اور احتساب کا پیغام

ہیوسٹن کے صابرین سینٹر میں جمعہ کی نماز کے موقع پر نمازیوں نے احترام، احتساب اور پُرامن بقائے باہمی کا...

by webdesk
اپریل 13, 2026
default
شہر نامہ

پاکستان ریزولوشن ڈے کا ہیوسٹن میں پرچم کشائی کی تقریب

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن نے 23 مارچ کو پاکستان ریزولوشن ڈے ایک خوبصورت پرچم کشائی کی تقریب کے...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا
شہر نامہ

ہیوسٹن عید فیسٹیول میں پاکستان پویلین نے ثقافت اور یکجہتی کو نمایاں کیا

پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (پی اے جی ایچ) نے عرب کلچر سینٹر کے عید فیسٹیول میں پاکستان...

by webdesk
مارچ 24, 2026
ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع
شہر نامہ

ہیوسٹن کے اسکول میں “رمضان مبارک” ڈسپلے ہٹانے پر تنازع

ہیوسٹن کے بنکر ہِل ایلیمنٹری اسکول کے داخلی دروازے سے اس ہفتے رمضان کی سجاوٹ ہٹا دی گئی۔ اسپرنگ برانچ...

by webdesk
مارچ 7, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune