شوگر لینڈ ڈسٹرکٹ 4 کونسل ممبر کی امیدوار ڈاکٹر زینت متھا نے شمیم شیخانی فاؤنڈیشن کے فلاحی مشن میں بھرپور تعاون کیا، جہاں انہوں نے خوراک تقسیم کرنے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے کر کمیونٹی کی خدمت میں اپنا کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر زینت متھا کا کہنا ہے کہ یہ کام میرے دل کے بہت قریب ہے، اور میں ہمیشہ اس کی حمایت کے لیے تیار رہوں گی۔

شمیم شیخانی فاؤنڈیشن ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنی فلاحی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر زینت متھا کی شمولیت اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ ہمدردی، سخاوت، اور اجتماعی کوششوں سے حقیقی اور مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔





