Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home شہر نامہ

ہیوسٹن کا سالانہ افطار ڈنر، مذہبی ہم آہنگی کی علامت

webdesk by webdesk
مارچ 13, 2025
in شہر نامہ
ہیوسٹن کا سالانہ افطار ڈنر، مذہبی ہم آہنگی کی علامت
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن میں امریکہ کے سب سے بڑے  سالانہ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ مئیر ہیوسٹن اور سسٹر سٹیز ایسوسی ایشنز  کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ہیوسٹن افطار ڈنر میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مئیر ہیوسٹن جان وٹ مائیر  تھے۔ افطار ڈنر میں رکن کانگریس ایل گرین،امریکی بزنس مین جاوید انور اور بزنس ٹائیکون تنویر احمد سمیت کئی سفارت کاروں، اعلیٰ سرکاری حکام اور عمائد ین

کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر ٹیکساس گریک ایبٹ کا ویڈیو پیغام بھی بڑی اسکرین پرپیش کیا گیا  جس میں گورنر نے امریکی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی۔  اسرائیل فلسطین تنازعے پر مظلوم فلسطینیوں کیلے علیحدہ ریاست کے قیام کیلے جرتمندانہ مطالبہ کرنے والے امریکہ کے واحد رکن ایل گرین کی اسٹیج پر آمد کے ساتھ ہی پورا ہال ایل گرین ایل گرین کے خیر مقدمی نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر مئیر جان وٹ مائیر   نے افطار کے منظم انعقاد پر کوآرڈینیٹر سعید شیخ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ افطار مئیر کا افطار نہیں بلکہ کمیونٹیز کا افطار ہے جو مذہبی ہم آہنگی رواداری اور امن ویکجہتی کی علامت ہے۔  ہیوسٹن  افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے اپنی خطاب میں  بین الامذاہب ہم آہنگی کے متعلق افطار ڈنر کی افادیت کو نمایاں کیا۔ اُن کے مطابق افطار ڈنر کا شاندار انعقاد اس بات کی واضح مثال ہے کہ امریکی

مسلمان کمیونٹی امریکہ میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و رواداری کے لیے کوشاں ہے۔ رکن ایل گرین کے مطابق وہ مسلمان ممالک پر امریکہ کیلے سفری پابندی سے لاعلم ہیں لیکن مذہب کی بنیاد پر اگر سفری پابندی عائد کی جاتی ہے تو وہ  اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بزنس مین سید جاوید انور نے سعید شیخ اور ان کی ٹیم کو افطار ڈنر کے منظم انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر کا حصہ ہونا ان کیلے باعث افتخار ہے۔ افطار ڈنر سے اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر عمران غازی اور عرب کمیونٹی کے معروف رہنما احمد یاسین نے بھی خطاب کیا۔

Related Posts

fb img 179006393385022
City Chronicle

ہیوسٹن شپ چینل کی معاشی اہمیت اجاگر، بنیادی ڈھانچے میں مسلسل سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار

ہیوسٹن: ہیوسٹن شپ چینل کو شہر اور ریاست ٹیکساس کی معیشت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے صنعتی شعبے کے...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
fb img 178989513848737
شہر نامہ

ہیوسٹن میں نیشنل ایشین امریکن ایوانِ تجارت کی سالانہ کانفرنس، 700 سے زائد کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کی شرکت

ہیوسٹن: نیشنل ایشین و پیسیفک آئی لینڈر امریکن چیمبر آف کامرس اینڈ انٹرپرینیورشپ کے زیرِ اہتمام 2026 کی سالانہ کانفرنس...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 1789918440348 (1)
شہر نامہ

ہیوسٹن میں کراچی کانفرنس، پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل پر اہم تبادلۂ خیال

ہیوسٹن: پاکستان میں میڈیکل ٹورازم کے مستقبل، صحت کے شعبے میں نئے مواقع، افرادی قوت کی ترقی اور بین الاقوامی...

by webdesk
ستمبر 20, 2026
fb img 178971719548304
شہر نامہ

یوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو کی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری، ہائی وے 288 کے ساتھ نئے زرعی کمپلیکس کا سنگِ بنیاد

ہیوسٹن: ہیوسٹن لائیو اسٹاک شو اینڈ روڈیو نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سہولتی سرمایہ کاری کا آغاز کرتے...

by webdesk
ستمبر 18, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune