Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home نوجوان نسل

امریکا کا پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم

webdesk by webdesk
اپریل 8, 2025
in نوجوان نسل
امریکا کا پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم
Share on FacebookShare on Twitter

 یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے اعلان کے مطابق امریکی حکومت نے پاکستان کےلیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام کو اب  بند کر دیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف  سے اس کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ اب یہ پروگرام مزید جاری نہیں رہے گا۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اُن ہزاروں طلبا کےلیے مایوسی کا باعث ہوسکتا ہے جنہوں نے رواں سال درخواست دی تھی اور اس موقع کا انتظار کر رہے تھے۔ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی اور اپنی تعلیمی ترقی کےلیے عزم کا مظاہرہ کیا۔  اعلامیے کے آخر میں یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان نے تمام خواہشمند طلبا  کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُن کے تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر کےلیے کامیابی کے لیے نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ 15 برسوں کے دوران گلوبل پروگرام نے پاکستانی طالب علموں کو امریکہ میں تعلیمی تجربات، ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کی ترقی کے مواقع فراہم کیے۔ یہی نہیں  اس پروگرام نے طلبا  کی شخصی و پیشہ ورانہ ترقی کے ساتھ ساتھ مختلف کمیونٹیز پر بھی مثبت اثرات مرتب کیے۔

490266548 1089673486536323 2039431717933202273 n

یوگریڈ کے سابق طلبہ مختلف سرکاری، نجی، اور غیر سرکاری تنظیموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ متعدد سابق شرکا  نے عالمی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی اور تعلیمی، تحقیقی اور سماجی خدمات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کے ویزا پالیسی میں سختی برتی جا رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں ویزوں کی منسوخی کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں، جس نے بین الاقوامی طلبہ اور گرین کارڈ ہولڈرز میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ گلوبل یوگریڈ پروگرام کے اختتام کو بھی اسی پالیسی تبدیلی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس سے مستقبل میں دیگر تبادلہ پروگرامز کے امکانات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن پاکستان نے ہمیشہ تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 1950 میں قائم ہونے والی یہ دو طرفہ کمیشن، امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف پروگرام چلاتی رہی ہے۔

img 8055

Related Posts

قونصل جنرل آفتاب چوہدری سے کشمیری محقق سعود سلطان کی ملاقات
نوجوان نسل

قونصل جنرل آفتاب چوہدری سے کشمیری محقق سعود سلطان کی ملاقات

پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری سے نوجوان کشمیری محقق اور مصنف سعود سلطان نے ملاقات کی، جنہوں نے اپنی...

by webdesk
نومبر 1, 2025
554575477 18532377823000436 6337796963539628407 n
نوجوان نسل

ہیوسٹن ہسپانک آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کے ساتھ یادگار شام

ہیوسٹن ہسپانک آرکیٹیکٹس اور انجینئرز (HHAE) کی سالانہ گالا تقریب میں شرکت کی۔ یہ شام نہ صرف خوشگوار لمحات سے...

by webdesk
ستمبر 29, 2025
Houston Community Event to Focus on Child Safety and Education
نوجوان نسل

ہیوسٹن میں بچوں کے تحفظ اور تعلیم پر کمیونٹی فورم

بچوں کے تحفظ اور سرکاری تعلیم کے فروغ پر مبنی ایک کمیونٹی فورم بہت جلد منعقد ہونے جا رہا ہے...

by webdesk
ستمبر 20, 2025
PM Launches Free Skill Courses for Children of Overseas Pakistanis
نوجوان نسل

اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت اسکل کورسز کا آغاز

وزیرِاعظم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت پروفیشنل ٹریننگ کورسز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس...

by webdesk
ستمبر 11, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune