Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home Uncategorized

ہیوسٹن میں سالانہ افطار 9 مارچ کو ، میئرمہمان خصوصی

admin772 by admin772
مارچ 7, 2025
in Uncategorized
افطار ڈنر کو ایشیائی کھانوں سے یادگار بنائیں
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن، ٹیکساس، امریکا کا چوتھا بڑا شہر، اپنی متنوع ثقافت، بھرپور معیشت اور بین الاقوامی کیمونٹیز کے امتزاج کے لیے شناخت کیا جاتا ہے۔ یہ شہر لاکھوں افراد کا مسکن ہے، جو مختلف نسلی اور ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور اسے ایک حقیقی کثیر الثقافتی مرکز بناتے ہیں۔ جنوبی ایشیائی کمیونٹی ہیوسٹن کے معاشی، سماجی اور ثقافتی تانے بانے میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہاں 80 ہزار پاکستانی اور ڈیڑہ لاکھ سے زائد بھارتی نژاد امریکی آباد ہیں۔ شہر میں تقریباً ہزاروں بنگلہ دیشی، نیپالی، سری لنکن اور دیگر جنوبی ایشیائی باشندے رہائش پذیر ہیں۔ یہ برادریاں کاروبار، تعلیم، سیاست، صحت اور مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں جو ہیوسٹن کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان ممالک کی مسلمان آبادی کی ایک بڑی تعداد یہاں آباد ہے۔ جو ہر سال سالانہ افطار کا اہتمام کراتی ہے۔ گزشتہ 25 سال سے یہ سالانہ افطارڈنر اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت بن چکا ہے۔ رواں سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر اتوار 9 مارچ کو بایو سٹی ایونٹ سینٹر میں اس تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جہاں مختلف مذاہب، کمیونٹی رہنما اور شہری ایک ساتھ جمع ہو کر روحانی سوچ، ثقافتی ورثے، اور مشترکہ اقدار کا جشن منائیں گے۔ اس موقع ہر ہوسٹن کے مئیرجان وائٹمائر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وہ شہر میں شمولیت، بین المذاہب ہم آہنگی اور کمیونٹی میں مثبت روابط کی اہمیت پر زور دیں گے۔ درحقیقت ہیوسٹن افطار ایک اہم روایت بن چکا ہے جو شہر میں یکجہتی اور بین الثقافتی رشتوں کو فروغ دیتا ہے۔ یہ تقریب مختلف برادریوں کے درمیان مکالمے، باہمی احترام، اور خیرسگالی کو بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ منتظمین نے تمام شرکاء کو جلد از جلد رجسٹریشن کروانے کی تلقین کی ہے، کیونکہ نشستیں جلد بھرنے کا امکان ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ہیوسٹن کی یہ تقریب رنگا رنگ ثقافت اور مختلف برادریوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے۔

Related Posts

پلس اور پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کا تاریخی سنگ میل
Uncategorized

پلس اور پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کا تاریخی سنگ میل

ایک خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ پلس نے پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے ساتھ مل کر...

by webdesk
مارچ 3, 2026
پی اے جی ایچ کا ہیوسٹن میں گرینڈ کمیونٹی سحری 2026 کا اعلان
Uncategorized

پی اے جی ایچ کا ہیوسٹن میں گرینڈ کمیونٹی سحری 2026 کا اعلان

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (PAGH) اپنی سالانہ کمیونٹی سحریکا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پروگرام 28 فروری 2026...

by webdesk
فروری 23, 2026
ایریکا لی کارٹر ہیرس کاؤنٹی کی نئی کاؤنٹی ایڈمنسٹریٹر مقرر
Uncategorized

ایریکا لی کارٹر ہیرس کاؤنٹی کی نئی کاؤنٹی ایڈمنسٹریٹر مقرر

ہیرس کاؤنٹی کی روزمرہ حکومتی امور چلانے کی سب سے اہم ذمہ داری اب ایک معروف سیاسی نام کے سپرد...

by webdesk
فروری 13, 2026
ہیوسٹن میں جامعہ کراچی کے سابق طالب علموں کی تقریب
Uncategorized

ہیوسٹن میں جامعہ کراچی کے سابق طالب علموں کی تقریب

ہیوسٹن میں جامعہ کراچی کے سابق طالب علموں کی ایک شاندار بیٹھک ہوئی تو ہر ایک کے ذہنوں میں ماضی...

by webdesk
فروری 6, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune