ہیوسٹن: فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں جج کیشا ٹی اسمتھ کی قیادت میں دوسرے سالانہ گالا آرٹ شو ماسکریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے معاونت فراہم کرنا تھا۔
تقریب میں فورٹ بینڈ کاؤنٹی جووینائل پروبیشن لیڈرشپ اکیڈمی نے اہم کردار ادا کیا۔ شرکاء نے نوجوانوں کے فن، صلاحیتوں اور مستقبل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر جج کیشا ٹی اسمتھ کی قیادت، وژن اور نوجوانوں کی مثبت رہنمائی کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے منتظمین، رضاکاروں اور اسپانسرز کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا، جن کی مشترکہ کوششوں سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔
تقریب میں شریک افراد نے اس نیک مقصد کی حمایت کرنے والے دوستوں، معاونین اور کمیونٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے ایسی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔




